فائل فوٹو

سمندر پار پاکستانیوں کا کنونشن آج سے15 اپریل تک اسلام آباد میں ہوگا، 14 اپریل کوافتتاحی سیشن میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی شرکت کریں گے۔

کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور نادرا کی میٹنگز ہوں گی۔

سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن میں او پی ایف، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز بھی ہوں گی۔

15 اپریل کو سمندر پار پاکستانی کنونشن میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف خطاب کریں گے۔

لوک ورثہ میں اووسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں کلچرل فوڈ میلہ اور لوک میوزک کا اہتمام بھی ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سمندر پار

پڑھیں:

اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

کراچی (نیوز ڈیسک) رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 35 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا اور رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں پینتیس ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوائیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ ترسیلات زر کی آمد میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مئی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

مئی میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 13.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مئی میں اکیانوے کروڑ انتالیس لاکھ ڈالرز وطن بھیج کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ 75 کروڑ42 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر یو اے ای میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر آئے۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے انسٹھ کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ بھیج کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ساڑھے اکتیس کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا۔
مزیدپڑھیں:رواں سال ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا کے لئے بڑی خبر

متعلقہ مضامین

  • شمالی کوریا نے تباہ شدہ جنگی جہاز مرمت کرکے سمندر میں اتار دیا
  • سمندر کی تہ سے 300 سال پرانے 20 ارب ڈالر خزانے کا حیرت انگیز راز
  • سمندر کی تہہ میں موجود اربوں ڈالر مالیت کے جہاز سے متعلق دلچسپ انکشاف
  • ایم ڈی او پی ایف نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی موبائل رجسٹریشن کا مسئلہ حل کرا دیا
  • اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات بھیجنے کا نیا ریکارڈ بنادیا
  • پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، خیرپور میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
  • ’ٹائٹن آبدوز‘ کے دلخراش سانحے پر بنی دستاویزی فلم ریلیز، سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
  • ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کا حکومت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم
  • اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنا دیا
  • عُمان میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم خوشخبری