اسلام آباد:جے یو آئی (ایف) کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں  طے ہواتھا کہ اکیلے میں کوئی جماعت نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے گی،پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو،وہ اس کے ساتھ بات کرتے رہیں
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ  19سے20اپریل کو اجلاس ہے جس میں اپوزیشن اتحاد میں جانے یانہ جانے کا فیصلہ ہوگا،20اپریل کے اپوزیشن کے جلسے کی دعوت ملی نہ ہم شرکت کریں گے۔
انہوں نےواضح کیاکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں  طے ہواتھا کہ اکیلے میں کوئی جماعت نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے گی،اگروہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرتے ہیں تو پھرہمارے ساتھ ایک شرط دی ختم ہوجائے گی،پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو،وہ اس کے ساتھ بات کرتے رہیں۔
ایک سوال پرانہوں نےکہاکہ اے پی سی کے بارے میں ممکن ہے کہ مولانافضل الرحما ن کو اعتماد میں لیاہو۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی

ویڈیو گریب—بشکریہ ایکس اکاؤنٹ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حب ڈیم کی 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کا کام مکمل کر لیا گیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے، سندھ حکومت کے تعاون سے 12.8 ارب روپے کی لاگت سے یہ کینال بنائی گئی ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا کام 9 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے،کراچی کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پانی کی سپلائی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان مجبوری میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے، ان کا کوئی اصولی موقف نہیں: اقرارالحسن
  • گورنر سندھ نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کی منظوری دے دی
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کرینگے، میئر کراچی
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی
  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو وائرل
  • کراچی جانے والا مسافر جب غلطی سے جدہ پہنچا تو وہاں اس کے ساتھ کیا ہوا؟
  • وی ایکسکلیوسیو: علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام اور ڈیل کی آفر آتی ہے، لطیف کھوسہ
  • پرانے وقتوں کے بچیوں کے وہ نام جو آج بھی مستعمل، برطانیہ میں کونسا مبارک نام سب سے زیادہ مقبول
  • نومئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک
  • علی امین گنڈا پور کو مبارک ہو، پیپلزپارٹی ،(ن )لیگ ، جے یو آئی کا سینیٹر بھی بنوا دیا، پی ڈی ایم کو پوری طرح سپورٹ کیا، ایمل ولی خان