سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی ،فارمی انڈوں کے نرخ مستحکم رہے
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت220روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔
(جاری ہے)
دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سی670روپے کلو تک فروخت کیا گیا ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف اضلاع میں ممکنہ سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ جاری
سٹی42: پنجاب کے مختلف اضلاع میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام اضلاع کی پولیس کو ریسکیو آپریشنز میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اہم ہدایات کے مطابق آر پی اوز اور ڈی پی اوز متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔پولیس ٹیمیں ریسکیو اداروں اور مقامی حکومت سے مکمل کوآرڈی نیشن رکھیں۔امدادی ٹیموں کی باقاعدہ پٹرولنگ جاری رکھی جائے۔متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس اور سکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے جائیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ممکنہ سیلابی خطرات سے دوچار شہریوں کی جان، مال اور املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ سیلاب متاثرین کو کھانا، ادویات اور دیگر ضروری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو بھی ترجیح دی جا رہی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان