کمیٹی کو بتایا گیا کہ افغانستان کیساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
سینٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی۔
صادق خان نے بتایا پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے، مستقبل قریب میں اعلیٰ سطحی دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جن سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: قائمہ کمیٹی اجلاس، ’بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق کنونشن (عمل درآمد) بل 2025‘ منظور
صادق خان نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی پی پی) کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے، ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کاروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
عرفان صدیقی نے بتایا کہ ایران میں مارے جانے والے پاکستانیوں کا تعلق بہاولپور سے ہے، اس معاملے پر دفتر خارجہ کام کر رہا ہے ان کی میتین لانے پر کام ہورہا ہے، دفتر خارجہ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے اور ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی ایرانی حکومت نے مذمت کی ہے ایران سے اعلی سطح رابطوں کا امکان ہے، کمیٹی نے افعانستان کے معاملے پر ایک اور اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
ایاز صادق کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز کیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ہر قیمت پر امت کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا۔