پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے رہنما تحریک انصاف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی، دورانِ سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد میں 21 مقدمات درج ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات کی تفصیلات پہلے بھی جمع ہوئی تھیں، اس کے باوجود مزید مقدمات نکل آئے تھے، آئی جی اسلام آباد نے کورٹ کو دھوکا دیا اور مقدمات چھپائے۔پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ عمر ایوب کے خلاف جتنے بھی مقدمات ہوں، اس کی تفصیلات جمع کرائیں۔

ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے کے پنجاب حکومت کے دعوے کو مسترد کردیا  

علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کینالز کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں، پیپلزپارٹی عوام کا پریشر دیکھ کر مگرمچھ کے آنسو رو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کے بہاؤ میں تبدیلی کی بھی منظوری دی گئی، یہ سندھ کے عوام کی پیٹھ پر چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مائنز اور منرلز بل کی جانچ پڑتال ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اس پر بریف کیا جائے گا، بانی کے احکامات پر عمل کریں گے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عمر ایوب

پڑھیں:

سٹی کورٹ میں سیکیورٹی اور انتظامی مسائل، دو سیشن ججز کی رپورٹس سندھ ہائیکورٹ میں جمع

فائل فوٹو۔

سٹی کورٹ میں سیکیورٹی اور انتظامی مسائل کے حوالے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی اور جنوبی کی رپورٹس سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں 64 عدالتوں میں تزئین و آرائش اور مرمت کی ضرورت ہے، عدالتوں میں رنگ و روغن، باتھ رومز، چھتوں کی مرمت اور روشنی کے مناسب انتظامات کی ضرورت ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں فرنیچر کی فوری طور پر ضرورت ہے، ناکافی سہولتیں عدالت آنیوالوں اور عملے کے لیے پریشانی اور عدالتی کارروائی میں رکاوٹ کا سبب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرمیوں میں عدالتوں میں ہوا کے گزر کا مناسب انتظام نہ ہونے سے اسٹیک ہولڈرز کو پریشانی ہے، عدالتوں میں سہولتوں کی فراہمی کے مناسب انتظامات جلد سے جلد کیے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق قدیم اور تاریخی عمارت کی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے سٹی کورٹ کی مرمت کی جائے، ریکارڈ کو مناسب انداز میں محفوظ رکھنے کے لیے کم از کم سو شیلف فراہم کیے جائیں۔

سٹی کورٹ میں سیکیورٹی سمیت انتظامی مسائل کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی ایس ایس پی سٹی کی رپورٹ بھی موصول ہوگئی۔ 

رپورٹ کے مطابق سٹی کورٹ میں 503 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، جن میں سے 257 کیمرے کام کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تین داخلی راستوں پر لگائے گئے 16 سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول تھانہ سٹی کورٹ پولیس کے پاس ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ سٹی کورٹ میں لگائے گئے تمام سی سی ٹی وی کیمروں تک مقامی پولیس کو رسائی دی جائے۔

رپورٹ کے مطابق سٹی کورٹ میں 8 واک تھرو گیٹ میں سے سے ایک فعال نہیں، سٹی کورٹ میں ججز گیٹ پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ ججز گیٹ سے وکلا، سائلین اور عملے کو بھی غیر قانونی طور پر رسائی حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی بار سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی داخلے روکنے میں معاونت کریں، سٹی کورٹ میں گداگر اور مختلف اشیا فروخت کرنے والے کراچی بار کی اجازت سے آپریٹ کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غیر متعلقہ افراد کی سٹی کورٹ میں موجودگی سنگین سیکیورٹی خدشات کا باعث ہے، عدالتی عملے کی جانب سے سٹی کورٹ میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی پارکنگ بھی سیکیورٹی رسک ہے۔

مزیر برآں کے ایم سی کی جانب سے سٹی کورٹ اور اطراف میں تجاوزات سے متعلق رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی۔ رپورٹ میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ سے متعلق 50 سے زائد تصاویر بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سٹی کورٹ کے اطراف ٹھیلے، پتھارے اور اسٹیمپ فروشوں کی جانب سے عارضی تجاوزات قائم ہیں، اطراف میں موجود دکانداروں کی جانب سے مستقل شیڈز، کنکریٹ بیریئر سمیت مستقل تجاوزات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سٹی کورٹ کے اطراف تین لینز پر موٹر سائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں، چیف انجینئر جوڈیشل ورکس سندھ سٹی کورٹ کا ماسٹر پلان فراہم کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ میں سیکیورٹی اور انتظامی مسائل، دو سیشن ججز کی رپورٹس سندھ ہائیکورٹ میں جمع
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش
  • تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • وزیر داخلہ ویژن ، چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات ،ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، تفصیلات سب نیوز پر
  • پشاور ہائی کورٹ نے فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش
  • دہلی ہائی کورٹ نے شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا
  • بنگلادیشی سپریم کورٹ؛ رہنما جماعت اسلامی کی سزائے موت کالعدم قرار دیکر رہائی کا حکم
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل، پشاور ہائیکورٹ نے نامزد ملزمان کو گرفتاری سے روک دیا
  • بانی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے، انصاف کریں، جلد فیصلے دیں: پی ٹی آئی