وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
وہاڑی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل 2025)پنجاب کے علاقے وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ کر گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،بتایا گیا ہے کہ وہاڑی کے علاقے رتہ ٹبہ کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا۔
(جاری ہے)
طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کامزید کہنا ہے کہ دھماکے کی آوازدور دور تک سنائی دی گئی جبکہ طیارے گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس کے شعلے اور دھواں آسمان تک بلند ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چھوٹا طیارہ کر تباہ
پڑھیں:
کیچ، گاڑی پر دھماکہ، فوجی افسر سمیت 5 اہلکار جانبحق
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیچ میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جس میں کیپٹن سمیت پانچ فوجی جانبحق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دشت اور مند کے درمیانی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ جن میں فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔