وزیر خزانہ کا فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فچ کا پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس کرنا معاشی اصلاحات اور پالیسیوں پر اعتمادکا اظہار ہے۔
اپنے بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فچ نے تین سال بعد پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے، فچ نے تین سال بعد ہمارے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فچ کے اقدامات سے حکومت کے معاشی ایجنڈے کو مزید تقویت ملے گی، اس پیش رفت کے بعد مزید سرمایہ کاری، تجارت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ.
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی اور اضافی مالی وسائل بھی دستیاب ہوں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات اور معاشی استحکام کا سفر جاری رکھے گی، آنے والے وقتوں میں ملکی معیشت میں مزید بہتری اور استحکام آئے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیز، سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد مزید بڑھے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان کی ریٹنگ
پڑھیں:
ایاز صادق کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز کیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ہر قیمت پر امت کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا۔