راولپنڈی: شادی میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار،معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے موضع ڈھونگ میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے جس کے بعد معاملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پکوان سینٹر کے مالک اور ملازمین کا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اور میڈیکل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جاتلی پولیس نے محکمہ ہیلتھ کے افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے، اطلاع پر عمیر شفیق جس نے کھانا پکوایا تھا کے پکوان سینٹر پہنچے تو صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ مالک پکوان سینٹر سمیت وہاں کام کرنے والے ملازمین نے نہ تو میڈیکل رپورٹ کروائی ہوئی تھی نہ ہی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ موجود تھا، ناقص صفائی اور اشیاء خورد ونوش کے بے احتیاطی سے استعمال کے باعث شرکا فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، 4 ملزمان گرفتار ہیں، معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مقدمہ درج کرلیا
پڑھیں:
پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکافیصلہ کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا اصولی فیصلہ کرلیا۔ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلادیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، پاک بنگلادیش دوطرفہ تعاون کو فروغ دینےکے لیے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی، پاکستان اوربنگلا دیش نے سفارتی وسرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا فیصلہ کرلیا۔ملاقات میں انسداد منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
لیہ میں طوفانی بارش ،میونسپل کارپوریشن اور ستھرا پنجاب ٹیم کی محنت سے چند گھنٹے میں شہر صاف
مزید :