چار روز سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
کراچی:
چار روز سے سعودی عرب میں پھنسے 60 کے لگ بھگ عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق چار روز سے سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر پھنسےعمرہ زائرین نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ پہنچے، طویل انتظار کے بعد وطن واپسی پرعمرہ زائرین مسرور دکھائی دیے۔
زائرین کا کہنا تھا کہ انھیں دوبارہ فضائی سفرکے لیے نئے ٹکٹ کی مد میں 35ہزارروپے ادا کرنے پڑے جبکہ 20ہزار روپے ٹریول ایجنٹ نے بھرے، 4 روزکے دوران وہ ہوائی اڈے پر بے یار و مددگار رہے۔
واضح رہے کہ عمرہ زائرین کو خلیجی ملک کی ائیرلائن کی پرواز ائیرپورٹ پر چھوڑ گئی تھی، جس کے سبب عمرہ زائرین کو بیشتروقت ائیرپورٹ کے لاونج میں گذارنا پڑا،عمرہ زائرین کا تعلق دیہی سندھ کے علاقے سانگھڑسے ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکی ایلچی نے جنگ بندی معاہدہ ناکام ہونے کا ذمہ دارحماس کو قرار دیدیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)امریکی ایلچی نے جنگ بندی معاہدہ ناکام ہونے کا ذمہ دارحماس کوقراردے دیا۔امریکی ایلچی سٹیووٹکوف کے مطابق لگتا ہیغزہ میں جنگ بندی حصول کی کوئی خواہش موجود نہیں، مشاورت کے لئیغزہ جنگ بندی مذاکرات سے اپنی ٹیم واپس بلالی، حماس کے تازہ ردعمل کے بعد مشاورت کے لئے اپنی ٹیم واپس بلائی۔(جاری ہے)
امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ ہم اب یرغمالیوں کو گھرلانے کے لئے متبادل آپشنز پرغور کریں گے۔