پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیانتخاب پر تنازع، ڈی جی ٹی او نے وضاحت طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیانتخاب پر تنازع، ڈی جی ٹی او نے وضاحت طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین کیانتخاب پر تنازع پیداہوگیا، ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا زون نیذکا اشرف کی بطورمرکزی چیئرمین انتخاب کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کردی، ایک روز بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز (ڈی جی ٹی او) نے فوری وضاحت مانگ لی۔
پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن خیبر پختونخوا زون کے چیئرمین رضوان اللہ خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اقدام خیبرپختونخوا ریجن کے جمہوری اورقانونی حق پر براہ راست حملہ ہے، اس بارمرکزی چیئرمین کی باری خیبر پختونخوا کی ہے اورچیئرمین پنجاب سے منتخب کر لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزارت تجارت کیڈی جی ٹی او کیاحکامات اورآرٹیکل آف ایسوسی ایشن کی صریحا خلاف ورزی کی گئی، خیبرپختونخوا کو مرکزی چیئرمین کے اپنے حق سے محروم کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روٹیشن پالیسی کے تحت اس بارمرکزی چیئرمین کی باری خیبر پختونخوا کی ہے۔دریں اثنا، مرکزی چیئرمین کے انتخاب کے ایک روز بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز حرکت میں آگیا اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سیفوری وضاحت مانگ لی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریڈآرگنائزیشنز نے سیکریٹری جنرل پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کوخط لکھ دیا، جس میں پی ایس ایم اے کے 26-2024 کیانتخابی شیڈول سے متعلق فوری وضاحت دینیکی ہدایت کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ فوری وضاحت دی جائے کہ کس حیثیت میں سابقہ کمیٹی نیالیکشن کاشیڈول جاری کیا،ایسوسی ایشن نے 3 فروری 2025 کیخط پر ابھی تک جواب نہیں دیا۔خط کے مطابق پی ایس ایم اے کی ایگزیکٹو کمیٹی 24-2022 کے لیے تعینات کی گئی تھی، ایگزیکٹو کمیٹی کی مدت30 ستمبر2024 کو پہلیہی ختم ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ ذکا اشرف کے بطور مرکزی چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن منتخب ہونیکا اعلان گزشتہ روزکیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن مرکزی چیئرمین جی ٹی او
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
---فائل فوٹو
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔