دورہ ایران سے قبل IAEA کے ڈائریکٹر کی میخائل اولیانوف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
رافائل گروسی آئندہ بدھ کی صبح تہران پہنچیں گے جہاں وہ ایرانی وزیر خارجہ سمیت جوہری پروگرام کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" سے ویانا میں مقیم بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے سفیر اور مستقل نمائندہ "میخائل اولیانوف" نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے پس منظر میں انجام پائی جب رافائل گروسی ایران کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس ملاقات کی خبر میخائل اولیانوف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کے ذریعے دی۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ آج میں نے IAEA کے سربراہ سے ملاقات کی۔ جس میں ہم نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور ایران کے درمیان مستقبل میں ہونے والے معاملات پر بات چیت کی۔ واضح رہے کہ رافائل گروسی آئندہ بدھ کی صبح تہران پہنچیں گے جہاں وہ ایرانی وزیر خارجہ سمیت جوہری پروگرام کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر بین الاقوامی امور کے مطابق، رافائل گروسی کا دورہ، دوطرفہ تعاون کے تحت انجام پا رہا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز IAEA کے سربراہ ہی نے ویانا میں قائم بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے دفتر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے "رضا نجفی" سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر رضا نجفی نے آئی اے ای اے سے تعاون کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر کی وضاحت کی۔ اس دوران انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ رافائل گروسی کا حالیہ دورہ تہران تعاون میں استحکام کا سبب بنے گا۔ جس کے جواب میں ڈائریکٹر IAEA نے ایران اور اپنے ادارے کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے مابین مثبت اور تعمیری فضاء ایجاد کرنے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رافائل گروسی بین الاقوامی کے سربراہ سے ملاقات
پڑھیں:
ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
( ویب ڈیسک ) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔
معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔