معاشی ٹیک آف کے موقع پر آنے والا بجٹ مستقبل کا روڈ میپ طے کریگا،عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
معاشی ٹیک آف کے موقع پر آنے والا بجٹ مستقبل کا روڈ میپ طے کریگا،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
بجلی کی قیمتوں میں کمی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، گردشی قرضوں کا فوری حل ناگزیر ہے،صدر ایف پی سی سی آئی
غیر رسمی معیشت کو رسمی معیشت میں لانا ضروری ، بجٹ میں سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے ،بجٹ تجاویز
اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے اہم تجاویز دیدیں۔
بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیک آف کے موقع پر آنے والا بجٹ مستقبل کا روڈ میپ طے کریگا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، گردشی قرضوں کی صورت میں ایک پہاڑ کھڑا ہے جس کا فوری حل ناگزیر ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سولر پالیسی حکومت اور صارفین دونوں کے مفاد میں ہونی چاہیے، قرضوں کی ادائیگی کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کو بجٹ میں شامل کیا جائے، معاشی دبائومیں کمی کیلئے قرضوں پر سود کو ایک مخصوص مدت کیلئے فریز کیا جا سکتا ہے ، مقامی یا عالمی سرمایہ کاری معاشی مستقبل کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے ۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے پالیسیوں کا مربوط نفاذ اور بجٹ میں اقدامات ناگزیر ہیں ، ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور غیر رسمی معیشت کو رسمی معیشت میں لانا ضروری ہے، صنعتی شعبے کو مزید فروغ دینے اور پاکستان کو اپنی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے، سمال اینڈ میڈیم سکیل انڈسٹری کا فروغ معیشت کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ، بجٹ میں سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے ،پاکستان کی جاری مالی سال میں نجکاری کے حوالے سے پیش رفت حوصلہ افزا نہیں،پی آ ئی اے ،ڈسکوز ،ریلوے،سٹیل مل جیسے اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،حکومت بجٹ میں کسانوں کی سہولت کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے ، پانی کے استعمال کا پائیدار نظام،نئے واٹر سٹوریجز کی تعمیر ترجیح ہونی چاہیے، ہائوسنگ اور کنسٹریکشن سیکٹر کی بحالی کیلئے بجٹ میں خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے ، درآمدات کی حوصلہ شکنی، مقامی مصنوعات کے فروغ پر مشتمل ٹیرف پالیسی بنائی جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عاطف اکرام شیخ کیا جائے کہا کہ
پڑھیں:
کیا پاکستان میں یکم مئی عام تعطیل کا دن ہوگا؟
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم مئی بروز جمعرات کو یوم مزدور کے حوالے سے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان حکومت کی جانب سے سال 2025 کے لیے جاری کردہ سرکاری اور اختیاری تعطیلات کی سالانہ فہرست کا حصہ تھا، 23 دسمبر 2024 کا سرکلر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اس موقع پر یکم مئی کو تمام سرکاری ادارے، اسکول اور زیادہ تر نجی دفاتر بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟اہم خبر سامنے آگئی
واضح رہے کہ مزدوروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے حقوق کی وکالت کرنے کے لیے دنیا بھر میں لیبر ڈے منایا جاتا ہے۔
پاکستان میں، اس دن کے موقع پر عام طور پر سیمیناروں، جلوسوں اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جس کا مقصد مزدوروں کے حقوق اور کام کے حالات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم
سرکاری عام تعطیل کے کیلنڈر میں یوم مزدور کی شمولیت ملک گیر موقع فراہم کرتی ہے، جس پر مزدور تنظیموں اور حقوق کے گروپوں کو ملک میں مزدوروں کو درپیش جاری چیلنجوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔
تعطیلات کی مکمل فہرست میں 2025 کے دوران پاکستان میں منائے جانے والے اہم مذہبی تقریبات، قومی دن اور دیگر اہم مواقع بھی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان عام تعطیل کابینہ ڈویژن لیبر ڈے نوٹیفکیشن یکم مئی