لاہور، ٹرک کی ٹکر سے انسپکٹرموٹروے پولیس جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) موٹروے ایم 4 امین پور کے قریب ٹرک کی ٹکر سے انسپکٹر موٹروے پولیس جاں بحق ہوگئے۔
(جاری ہے)
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس افسران روڈ یوزرز کو بریفنگ و ایجوکیشن دے رہے تھے کہ اس دوران ٹرک نمبر JW-1778 نے پٹرولنگ موبائل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پٹرولنگ موبائل میں موجود انسپکٹر منصور اصغر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کونیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور: منشیات سپلائی میں ملوث پنجاب پولیس کا تھانیدار اور ساتھی 4 کلو چرس سمیت گرفتار
لاہور پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔
درج ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مصری شاہ پولیس نے منشیات کی سپلائی دینے کے لیے آنے والے پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلوے کالونی لال مسجد کے قریب دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو پولیس نے دیکھ کر پکڑنے کی کوشش کی، موٹرسائیکل سواروں نے موٹرسائیکل بھگا دی، پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکے گرفتار کر لیا۔
دوران تفتیش ایک ملزم نے اپنا نام عمرفاروق اے ایس آئی ٹیلی کمیونکیشن پنجاب پولیس اور دوسرے نے محمد علی بتایا۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے چار کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔