چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیوالے طلبا کے تجربات سے استفادہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
زرعی اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے زرعی تجربات سے استفادہ کرے گا، دورہ چین کے دوران زرعی یونیوسٹی میں ہونیوالی تحقیق نے متاثر کیا تھا، فیصلہ کرلیا تھا کہ تربیت کے لیے پاکستانی گریجوایٹ چین بھیجیں گے۔
شعبہ زراعت کی استعداد بڑھانے کے لیے زراعت کے 1000 فارغ التحصیل طلبا کو اعلیٰ تربیت کے لیے اسکالرشپ کے پہلے مرحلے میں 300 طلبا کو چین بھیجنے کی تقریب سے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، سی پیک خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے، چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ
وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت نے زرعی مضامین میں گریجوایٹس کواعلی تربیت کے لیے اسکالر شپ پر چین بھیجنے کامنصوبہ بنایا ہے، پاکستانی طلبا کو اسکالرشپ دینے پرچینی حکومت کے مشکورہیں، پاکستانی طلبا کو اسکالرشپ دینے پرچینی حکومت کے مشکورہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا اسلام آباد اور بیجنگ کے مابین پل کا کردار کریں گے اور تربیت حاصل کرنے کے بعد یہی طلبا پاکستان کی زرعی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاک چین میری ٹائم شعبے میں مذاکرات کا پانچواں دور، تعاون برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرعی گریجوایٹس آج جدیدتعلیم کے لیے اسکالرشپ پر چین جارہے ہیں، ان گریجوایٹس کا انتخاب آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے میرٹ پر کیا، ان گریجوایٹس میں بلوچستان کا کوٹا 10فیصد زائد ہے۔
’طلبا چین سے زراعت کے جدید طریقے سیکھ کر پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی کاذریعہ بنیں، دیہی علاقوں میں زرعی شعبے سے وابستہ چھوٹے ودرمیانےدرجے کے کاروبارکے بے پناہ مواقع موجود ہیں، زرعی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن پرتوجہ دی جائے۔‘
وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لیے چاروں صوبوں کی یکساں ترقی لازم وملزوم ہے، چین نے ہرموقع پر پاکستان کاساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں بھی چین کا تعاون مثالی تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف آزاد کشمیر اسکالرشپ چین زراعت زرعی گریجوایٹس شہباز شریف گلگت بلتستان وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف اسکالرشپ چین زرعی گریجوایٹس شہباز شریف گلگت بلتستان وزیراعظم شہباز شریف اعظم شہباز شریف طلبا کو تھا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان سعودی عرب کا ہر سطح پر بھرپور دے گا: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعوی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان سعودی عرب کا ہر سطح پر بھرپور ساتھ دے گا۔
دوحہ میں منعقدہ ہنگامی عرب اسلامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ: کیا اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ حل ہوگیا؟
ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوحہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کارروائی کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ عمل مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ سازش ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر سعودی ولی عہد کی جرات مندانہ اور بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جس کے نتیجے میں امت مسلمہ ایک اہم موڑ پر متحد ہو رہی ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر سطح پر سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دے گا، خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں، جہاں پاکستان اس وقت غیر مستقل رکن ہے، اور دیگر تمام عالمی و علاقائی فورمز بشمول او آئی سی میں بھی پاکستان کی حمایت جاری رہے گی۔
شہباز شریف نے کہاکہ دوحہ میں ہنگامی اجلاس کا انعقاد دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ مسلمان اسرائیل کی غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ جارحیت کے خلاف یک زبان ہیں، جو خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے مشکل اور کڑے وقت میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان کے رواں ہفتے متوقع سرکاری دورہ ریاض کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس دورے سے دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی جامع بات چیت کا موقع ملے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے دلی احترام اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
سعودی ولی عہد نے بھی وزیراعظم پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں، بالخصوص سلامتی کونسل اور او آئی سی میں کردار کی تعریف کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شہباز شریف شہزادہ محمد بن سلمان عرب اسلامی سربراہی اجلاس وزیراعظم پاکستان وی نیوز یقین دہانی