سندھ میں کل عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 17 اپریل کو عمرکوٹ ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نواب یوسف تالپور 2024ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 ضلع عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا رواں سال فروری میں انتقال ہوگیا تھا۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پڈعیدن: قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن( نمائندہ جسارت) قومی شاہراہ پر مورو کے قریب مسلح افراد نے مبینہ فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا،کلہوڑا اسٹیشن کے قریب حالات سے تنگ نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی،لاشیں گھروں میں پہنچنے کہرام۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ مورو ایڈمور پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو مبینہ قتل کردیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا جہاں مقتول کی شناخت سیٹھ احمد نواز بیہن کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،دوسرے واقع میں نواحی علاقہ کلہوڑا اسٹیشن کے قریب نوجوان ایم سجاد نے حالات سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کرلی جسے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔