ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے خلاف بات کرنے پر ٹی وی شو میں لڑ پڑے۔

عمر اکمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے میں جس میں انہیں نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ میزبان احمد علی بٹ ان سے سوال کرتے ہیں کہ وہ کون سا ایک کھلاڑی ہے جس پاکستانی ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے۔

اس کے جواب میں اسٹوڈیو میں بیٹھے دیگر مہمان بابر اعظم کا نام لیتے ہیں جس پر عمر اکمل غصے میں آ کر کہتے ہیں کہ ’آپ میں اتبی ہمت ہے تو یہ بات بابر اعظم کے منہ پر بولیں‘۔ عمر اکمل نے ساتھی مہمان کو کہا کہ ’آپ کو پورا لاہور نہیں جانتا لیکن بابر اعظم کو پوری دنیا جاتی ہے ‘۔

ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم 5 سال پاکستانی ٹیم کا کپتان رہا ہے، آج اگر اس پر مشکل وقت آیا ہے تو آپ کھلے لفظوں میں بات کریں گے کہ اس کو ٹیم میں نہیں رہنا چاہیے، آپ ایسے بات نہیں کر سکتے‘۔

Geo Akkkkkkuuu pic.

twitter.com/REFv0TuPuL

— صالح (@iisaleh97) April 15, 2025

ڈاکٹر رحاب خان لکھتی ہیں کہ بابر اعظم کی پرفارمنس سے لاکھ اختلافات سہی لیکن عمر اکمل نے یہ بات ثابت کی ہے کہ جب خون پر بات آئے تو وہ پورا جوش مارتا ہے۔

لاکھ اختلاف سہی بابر کی پرفارمنس سے لیکن یہاں ایک بات عمر اکمل نے ثابت کی ہے “خون پر جب بات آۓ وہ
پورا جوش مارتا ہے ♥️@Umar96Akmal @babarazam258 #PSLX pic.twitter.com/cgTLMnGiUn

— Dr. Rihab khan (@DrRihabOfficial) April 16, 2025

ایک صارف نے بابر اعظم کی حمایر کرنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی غلط عمر اکمل بلا لیا تھا کیا شو میں۔

یہ کوئی غلط عمر اکمل بلا لیا تھا کیا شو میں ???? pic.twitter.com/41LSiiFLJi

— nJ (@khurammmalik) April 15, 2025

انضمام سجاد نے عمر اکمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج دل جیت لیا ہے۔

ویلڈن عمر اکمل دل جیت لیا ????✅❤️
بابر اعظم کے خلاف بات نہیں سنوں گا آج اس پر برا وقت آیا ہے تو آپ بات کرنے شروع ہوگئے ہیں pic.twitter.com/Nl7SWkIguW

— Inzimam⁵⁶Sajad (@I_Engr560) April 15, 2025

نواز نامی صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ کون سا عمر اکمل ڈاؤن لوڈ ہو گیا ہے؟

Ya kon sa Umar Akmal download hogya hai mery Bhai. #BabarAzam???? pic.twitter.com/tCi64Z1NiS

— Nawaz ???????? (@Rnawaz31888) April 15, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بابر اعظم پی ایس ایل پی ایس ایل 10 عمر اکمل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل پی ایس ایل 10 عمر اکمل بابر اعظم کے عمر اکمل

پڑھیں:

بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 50 سے رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سر انجام دیا۔بابر اعظم نے اس میچ میں 36 گیندوں پر 51 رنز اسکور کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی 40 ویں نصف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل انہوں نے 39 ویں نصف سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد بابر اعظم مختصر فارمیٹ کی ٹیم سے باہر تھے۔ایشیا کپ 2025 میں ناکامی کے بعد بابر اعظم کو جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
  • جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
  • مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
  • ’بابر اعظم کی نصف سنچری کے ساتھ فارم میں واپسی، شکرگزاری کا پیغام وائرل‘
  • بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
  • بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
  • بابر اعظم کا نیا سنگ میل ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز بن گئے