WE News:
2025-04-25@02:35:53 GMT

امریکا کی ٹریڈ وار نے برطانیہ اور چین کو قریب کردیا؟

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

امریکا کی ٹریڈ وار نے برطانیہ اور چین کو قریب کردیا؟

چین کے ساتھ ایک اہم تجارتی بات چیت کو بحال کرنے کی غرض سے برطانوی سیکریٹری تجارت جوناتھن رینالڈز جلد ہی بیجنگ کا دورہ کریں گے، حالانکہ اس پیش رفت سے قبل کنزرویٹو حکومت نے حساس شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کے فیصلے کو سادہ لوحی پر محمول کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوناتھن رینالڈز دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوشش میں اعلیٰ سطحی بات چیت کے لیے رواں برس میں ہی چین کا دورہ کریں گے۔

برطانوی سیکریٹری تجارت کے دورے کا مقصد برطانیہ اور چین مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیشن (جیٹکو) کی بحالی ہے، جس کا 2018 سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جب ہانگ کانگ میں شہری آزادیوں پر بیجنگ کے کریک ڈاؤن کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات بگڑنا شروع ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی پر برطانوی قبضہ، وجہ کیا بنی؟

رواں برس جنوری میں ریچل ریوز کے چین کے دورے کے بعد شائع ہونے والی دستاویزات میں، محکمہ خزانہ نے بات چیت کو بحال کرنے کا اپنا ارادہ ظاہر کیا تھا، حکومت برطانیہ اور چین تعلقات کا اپنا آڈٹ جون تک مکمل کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے، حالانکہ اس کے نتائج مکمل طور پر شائع نہیں کیے جائیں گے۔

یہ آڈٹ لیبر کے منشور کے وعدے کی تکمیل کرتا ہے اور اس سے حکومت کے اندر چین کے حوالے سے مہارت کو بہتر بنانے کا مطالبے سمیت متعدد پالیسی سفارشات کی توقع کی جاتی ہے، اس میں مینڈارن زبان کے پروگرام اور سرکاری ملازمین اور ارکان پارلیمنٹ کے لیے چینی نظام کے بارے میں تربیت شامل ہو سکتی ہے، تاہم برطانوی دفتر خارجہ نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

جوناتھن رینالڈز کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے ماضی میں غلط کیا اور کنزرویٹو حکومتیں اسٹیل جیسی حساس صنعتوں میں چینی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کے بارے میں ’بہت زیادہ بھولی‘ تھیں۔

حکومت پر انسانی حقوق اور سلامتی کے خدشات پر بیجنگ کے خلاف سخت رویہ اپنانے کے لیے دباؤ بھی سامنے آ گیا ہے، منگل کے روز گارڈین کے ایک مضمون میں لبرل ڈیموکریٹ ایم پی ویرا ہوب ہاؤس نے لکھا ہے کہ جب تک اس بات کا واضح جواب نہیں ملتا کہ انہیں ہانگ کانگ سے داخل ہونے سے کیوں روکا گیا، کسی بھی وزیر کو چین کا سرکاری دورہ نہیں کرنا چاہیے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانیہ ٹریڈ وار چین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانیہ ٹریڈ وار چین کے لیے

پڑھیں:

امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا

نئی دلی: بھارت میں امریکا سفارت خانے نے اپنے شہریوں کےلیے الرٹ جاری کردیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے بھارت میں موجود امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر کاسفرنہ کریں۔
امریکی سفارت خانے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملوں، پرتشدد واقعات اور بے امنی کا خطرہ موجود ہے۔
خیال رہےکہ امریکی سفارت خانے نے یہ الرٹ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے باعد جاری کیا گیا ہے۔
سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا
  • حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب
  • حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب
  • ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، امریکی عدالت کا وائس آف امریکا کو بحال کرنے کا حکم
  • امریکا کیساتھ بات چیت کا دروازہ مکمل طور پر کھلا ہے، چین
  • امریکا میں ہاؤسنگ اسکیم مع مسجد کا منصوبہ، حکومت نے نفاذ شریعت کے خوف سے مسترد کردیا
  • امریکا کیساتھ بات چیت کا دروازہ مکمل طور پر کھلا ہے؛ چین
  • چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کردی
  • حکومت امریکا سے تجارتی خسارے کو حل کرنے کیلئے بات چیت چاہتی ہے: وزیر خزانہ
  • برطانیہ میں 1 ہی بچے کی دو بار پیدائش کا حیران کُن واقعہ