ہماری حکومت سے پہلے ملک کی حالت ابتر تھی: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
مریم نواز — فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت سے پہلے پنجاب اور پاکستان کی حالت ابتر تھی، ہم سے پہلے کی حکومت نے کام کیا ہوتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔
انہوں نے لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی کوششوں سے منہگائی کم ہوتی جا رہی ہے، آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وقت کا تقاضہ تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے آنے سے پہلے ڈیفالٹ کی باتیں تھیں، آج ملک ڈیفالٹ کرنے کی نہیں بلکہ اسٹاک کے اوپر جانے اور ریٹنگ بڑھنے کی خبریں آ رہی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج کوئی ڈیفالٹ کا نام نہیں لیتا، آج عالمی ادارے ملکی معیشت میں بہتری کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار پنجاب حکومت نے ماحولیات تحفظ پالیسی بنائی ہے، آلودگی سے بچاؤ کی تدبیر کرنا میرا خواب تھا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماحولیات تحفظ اسکواڈ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، قلیل عرصے میں ماحولیات تحفظ اسکواڈ کے قیام کا خواب پورا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمارا ماحول بُری طرح متاثر ہو رہا ہے، اسموگ کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں، عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مانیٹرنگ کی جا ئے گی، جو بھٹے آلودگی کا سبب بن رہے ہیں ان کا سدِ باب کرنا ضروری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ماحولیاتی تحفظ کا کہنا ہے کہ مریم نواز سے پہلے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
راو دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی.
مریم نواز نے حرم فاطمہ ،ہارون حامدکو میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباد دی،فیصل آباد کے معیز قمر ،ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو دوسری پوزیشن لینے پرمبارکباد دی،راولپنڈی کے عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر کو تیسری پوزیشن لینے پر مبارکباد دی، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےطالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بیٹیوں نےمیٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لی ہیں۔