لاہور، تاجروں کا مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِیکجہتی، 17 اپریل کو شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
تاجر تنظیموں کے تمام ونگز، دھڑوں اور تنظیموں نے مشترکہ طور پر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے مال روڈ، ہال روڈ، اچھرہ، مزنگ، شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، ماربل مارکیٹ فیروز پور روڈ، انار کلی، اردو بازار، ٹاون شپ مارکیٹ، ماڈل ٹاون، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ سمیت شہر کے تمام مارکیٹس بند ہوں گی۔ تحریک لبیک پاکستان ٹریڈرز ونگ نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کی تمام مارکیٹوں کی تاجر تنظیموں نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجتہی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف 17 اپریل بروز جمعرات کو شہر بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے شہر کے تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں گے۔ تاجر تنظیموں کے تمام ونگز، دھڑوں اور تنظیموں نے مشترکہ طور پر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے مال روڈ، ہال روڈ، اچھرہ، مزنگ، شاہ عالم مارکیٹ، اکبری منڈی، ماربل مارکیٹ فیروز پور روڈ، انار کلی، اردو بازار، ٹاون شپ مارکیٹ، ماڈل ٹاون، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ سمیت شہر کے تمام مارکیٹس بند ہوں گی۔ تحریک لبیک پاکستان ٹریڈرز ونگ نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تحریک لبیک ٹریڈرز ونگ کے چیئرمین محمد عثمان مظفر نقشبندی نے تاجران کے اجلاس کی صدارت کی۔ بورڈ ممبران حاجی عامر نقشبندی حافظ فرقان، نصیرالدین اعوان، نائب صدر عبدالرزاق، جنرل سیکرٹری عاصم ارشاد خان، انفارمیشن سیکرٹری شہزاد چوہان، جوائنٹ سیکرٹری امان اللہ خان، ملک حمزہ نائب ناظم اعلیٰ لاہور نے شرکت کی۔ تحریک لبیک ٹریڈرز ونگ نے 17 اپریل بروز جمعرات پورے لاہور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کی اور کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک لبیک ٹریڈرز ونگ کے تمام
پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسلام آباد سے گرفتار
سابق وزیر قانون پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، ان کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم نے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے جو کہ کہنا ہے تھانہ نیو ٹاؤن آکر افسران سے کہیں، راجہ بشارت کی وکلا ٹیم بھی ضمانت ناموں سمیت تھانہ نیو ٹاؤن پہنچ گئی۔