سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے الزامات مسترد کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )ترجمان قومی اسمبلی نے سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سپیکر سردار ایاز صادق پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔۔اپنے ایک بیان میں ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز سیکرٹریٹ میں جمع کروانے اور ان کے جوابات دینے اور دیگر کاروائی سے متعلق تمام ریکارڈ موجود ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مکمل اعدادوشمار کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔

جوابی خط میں پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات اور توجہ دلا نوٹسز پر کارروائی کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔سوالات اور توجہ دلا نوٹس مسترد کرنے کا ریکارڈ بھی وجوہات کے ساتھ عوام کی آگاہی کیلئے جاری کردیا گیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ قواعد پر پورا نہ اترنے والے حکومتی اراکین کے بھی 320 سوالات کی اجازت نہیں دی گئی ۔جبکہ اپوزیشن اراکین کے 127 سوالات بھی قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتے تھے جبکہ متعدد مواقع پر احتجاج کی وجہ سے اپوزیشن اراکین ایوان موجود نہ تھے پوزیشن کی عدم موجودگی کے باعث سوالات ٹیک اپ نہیں کیے گئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے عمر ایوب کے جمع کروائے گئے سوالات اور توجہ دلا نوٹسز سے متعلق اعتراضات کا بھی جواب دے دیا ہے قومی اسمبلی کے دو سے 14 ویں سیشن کے دوران عمر ایوب نے 36 سوالات جمع کروائے ان میں سے صرف 16 قرعہ اندازی میں نکلے۔

اپوزیشن لیڈر کیایوان میں احتجاج اور کاروائی میں حصہ نہ لینے کی بنا پر 6 سوالات لیپس ہوگئے، 4 سوالوں کے جواب دئیے گئے جبکہ 6 سوالات حساس اور قواعد پر پورا نہ اترنے کے باعث مسترد کیے گئے، ترجمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن۔ لیڈر عمر ایوب نے 7 توجہ دلا نوٹسز جمع کرائے، 2 ایوان میں لائے گئے اور بحث ہوئی جبکہ 5 توجہ دلا نوٹسز لیپس ہوگئیاپوزیشن نے مجموعی طور پر 283 توجہ دلا نوٹسز جمع کروائے ، 47 ایوان میں لائے گئے اور 26 پر بحث ہوئی 21 اراکین کی عدم موجودگی یا احتجاج کی وجہ سے ٹیک اپ نہیں ہوئے 236 سوالات قاعدہ 94 کے تحت لیپس ہوگئے تھے۔۔انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر کے سپیکر سردار ایاز صادق پر لگائے گئے الزامات حقائق کے برعکس ہیں کیونکہ ہر چیز ریکارڈپرموجودہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر کے قومی اسمبلی

پڑھیں:

شاندانہ گلزار کے محافظ سے پولیس نے کلاشنکوف قبضے میں لے لی

فوٹو: فائل

رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے محافظ سے راولپنڈی پولیس نے کلاشنکوف قبضے میں لے لی۔

راولپنڈی پولیس نے شاندانہ گلزار کو داہگل ناکے پر روک لیا اور اُن کے محافظ سے کلاشنکوف برآمد کی، جسے بعدازاں قبضے میں لے لیا۔

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ ملنے پر واپس روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا
  • سپیکر قومی اسمبلی کی گورنر مدینہ منورہ سے اہم ملاقات
  • اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس
  • این اے 18ہری پور میں انتخابی دھاندلی کا معاملہ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
  • امریکا میں ہاؤسنگ اسکیم مع مسجد کا منصوبہ، حکومت نے نفاذ شریعت کے خوف سے مسترد کردیا
  • اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں: ملک احمد خان
  • پنجاب اسمبلی: گندم کی قیمت کا اعلان نہ ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج: چھوٹے کسانوں کو تحفظ دینگے، حکومت
  • شاندانہ گلزار کے محافظ سے پولیس نے کلاشنکوف قبضے میں لے لی
  • پنجاب میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے: ملک احمد خان بھچر
  • پنجاب اسمبلی : پوپ کیلئے ایک منٹ خاموشی ،3بل منظور ‘ 2کمیٹیوں کے سپرد : اپوزیشن کا واک آئوٹ