اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کے اعلان پر اطلاق کب سے ہوگا؟ بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان میں موسیٰ پاک ایکسپریس شٹل ٹرین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر توانائی نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ وزیراعظم نے گزشتہ دنوں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کا اطلاق اپریل سے ہوگا اور بجلی کی قیمت میں صارفین کو یہ ریلیف ملے گا۔ جب کہ جلد ہی عوام کو مزید اچھی خبریں بھی سنائیں گے۔

اویس لغاری نے بتایا کہ ایک سال میں جواچیومنٹ کیں وہ پہلےکبھی نہیں کی گئیں۔ پاکستان کے سیٹھوں سے 3400 ارب وصول کیے۔ رشتہ داری، جان پہچان کی پروا کیے بغیر عوام کے فائدے کیلیے میرٹ پر فیصلے کیے اور بجلی کے کارخانوں میں منافع کمانے والوں کو راہ راست پر لے کر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت میں آئے تو معاشی حالات بہتر نہیں تھے۔ ہمارے اخراجات آمدن سے زیادہ تھے، بجلی کی قیمتیں زیادہ تھیں۔ مہنگائی 38 فیصد پر تھی اور پاکستانی شہری مہگائی کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔

وزیر توانائی نے کہا معاشی مسائل سے نمٹنے کیلیے مشکل فیصلےکیے۔ ہم وقت کے ساتھ ساتھ معاشی بہتری لائے اور ایک سال کے اندر حکومت نے اپنے گھر کو صحیح کیا۔ رائٹ سائزنگ پالیسی پر عملدرآمد سے زائد اخراجات کو کم کر رہے ہیں۔

اویس لغاری نے ٹرین کی بحالی پر وزیر ریلوے حنیف عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ ریلوے اسٹیشن قبرستان کا منظر پیش کر رہا تھا۔ عوام کی سہولت کے لیے اس شٹل کو شروع کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:فی لیٹر پیٹرول پر کتنے ٹیکسز عائد ہیں؟ ہوشربا انکشاف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بجلی کی قیمت میں اویس لغاری نے وزیر توانائی

پڑھیں:

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

کراچی:

روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافے سے کرنسی مارکیٹس میں روپیہ تگڑا جبکہ ڈالر کمزور ہوگیا۔

ای کیپ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 72 پیسے گر کر 283 روپے 50 پیسے پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج پھر ڈالر کی قدر میں ایک روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے 60 پیسے سے گر کر 286 روپے 60 پیسے پر آ گیا۔ تین روز میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.30 روپے اور انٹر بینک میں 1.50 روپے گر چکی ہے۔

چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی گرتی قدر کو دیکھ کر ایکسپورٹرز اپنے ڈالر مارکیٹ میں بیچنا شروع ہوگئے ہیں، امپورٹرز جلد بازی میں خریداری نا کریں انہیں ڈالر مزید سستا ملے گا۔

ملک بوستان نے امپورٹرز کو مشورہ دیا کہ ڈالر 280 پھر 270 پر آئے گا۔

چیئرمین ای کیپ کا کہنا تھا کہ حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری ہے جس سے ڈالر مزید گرے گا اور اسٹیٹ بینک نے بھی انٹر بینک سے خریداری روک دی ہے اس لیے ڈالر اب اور سستا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ناکارہ پاور پلانٹس کا ملبہ 46.73 ارب میں فروخت، قیمت اسٹیٹ بینک ماہرین نے مقرر کی
  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • نیپرا نے جو ریٹ کے الیکٹرک کیلئے منظور کیا ہے، وہ جائز نہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری کا اعتراف
  • ملکی تاریخ میں پہلی بار  ’’فری انرجی مارکیٹ پالیسی‘‘کے نفاذکااعلان
  • 2 ماہ میں فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان، حکومت کا بجلی خریداری کا سلسلہ ختم ہو جائے گا
  • آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا 3 سالہ مارجنل انرجی پیکج مسترد کر دیا
  • حکومتی یوٹرن، گرڈ کی کمزوریوں سے صاف توانائی منتقلی مشکلات کا شکار
  • سوتیلی ماں سے بڑھ کر ظالم
  • نہ کہیں جہاں میں اماں ملی !