اسلام آباد (خبر نگارخصوصی+ نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سب کا سانجھا ہے، چاروں اکائیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،  ملکی ترقی کیلئے چاروں صوبوں کی یکساں ترقی لازم و ملزوم ہے۔ چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں بھی مدد کی۔ پاکستانی طلبہ کو سکالرشپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار  زرعی سکالر شپ پروگرام کے تحت 300 طلباء کو چین بھیجنے کے پہلے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا آج شعبہ زراعت کیلئے ایک انتہائی اہم دن ہے، پاکستان کے زرعی گریجویٹس  اعلیٰ تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں، پاکستانی طلبہ کو سکالر شپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔  پاکستانی طلبہ بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، ہمارے طلبہ قوم کی امیدیں ہیں، سکالر شپ پروگرام کیلئے زرعی گریجویٹس کا میرٹ پر انتخاب کیا گیا ہے،  سکالر شپ پر زرعی گریجویٹس کو چین بھجوانے کا آج پہلا مرحلہ مکمل ہوا، زرعی گریجویٹس کا انتخاب آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے میرٹ پر کیا گیا۔ سکالر شپ پر چین بھجوائے جانے والے گریجویٹس میں بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد زائد ہے۔  چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔  زرعی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن پر توجہ دی جائے۔  پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات تیزی سے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، جس کا عملی مظاہرہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ کامیاب دورہ چین اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے زرعی تعاون سے واضح ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر گفتگو ہوئی اور مختلف امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔ صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، اور چین کی سفارتی پالیسی کا مقصد دوستانہ اور شراکت دارانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) کا ایک ابتدائی اور اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے چینی سفیر نے بتایا کہ اس کے تحت اب تک 25.

4  ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی جا چکی ہے، جس سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ ہمارا مقصد خوشگوار، محفوظ و خوشحال ہمسائیگی، دوستی اور شمولیت کے اصولوں کو برقرار رکھنا ہے، چین خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملک کر بہتر مستقبل کی تشکیل چاہتے ہیں، سی پیک، بی آر آئی کا ایک ابتدائی اور اہم منصوبہ ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی۔ مصطفیٰ کمال نے شعبہ صحت میں جاری منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کو قومی انسداد پولیو مہم کی پیش رفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے قومی انسداد پولیو مہم کی مستقل نگرانی کی ہدایت کی۔ مصطفیٰ کمال نے وفاق کے زیر انتظام ہسپتالوں میں علاج کی بہتر سہولیات سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کے جاری منصوبے کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے۔  نوجوانوں کو آگے بڑھا کر ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ زرعی شعبے میں تربیت کے لیے ایک ہزار گریجویٹس میں سے 300 طلبہ کے پہلے بیج کو چین بھجوانے کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے انسٹیٹیوٹس میں  سیاست ہوتی رہی ہے، اب ہمیں انہیں دوبارہ زندہ کرنا ہوگا،  جہاں نوجوان جاکر ملک کی ترقی  کے لیے اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نوجوان ٹیلنٹ دن رات محنت کرکے پاکستان کی عزت اور ترقی میں اضافہ کرے گا۔  چین ہمارا عزیز ترین دوست ہے،  آپ وہاں جاکر اپنے شعبوں میں مہارت حاصل کریں اور پاکستان  آکر اپنی تعلیم کے ذریعے ملک کو آگے بڑھائیں۔ آپ تعلیم حاصل کرنے کے بعد دیہات میں جاکر اپنے شعبوں میں انٹرپرینیور شپ کا آغاز کریں، حکومت آپ کو رعایت دے گی، سہولیات فراہم کرے گی، سبسڈائزڈ قرضے فراہم کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں ملکی زرعی برآمدات میں اضافہ اور بہترین پیداوار تیار ہوگی۔ شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے چین کے دورے کے دوران صدر شی جن پنگ کے آبائی علاقے میں واقع زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا تو حیران رہ گیا۔ وہاں زراعت سے متعلق سہولیات اور جدت قابل دید ہے۔  ہمارے نوجوان زرعی گریجویٹس چین میں تربیت کے دوران وہاں اس شعبے میں ترقی کا گہرائی سے مطالعہ کریں اور ان کے تجربے سے استفادہ کرکے ملک کو فائدہ پہنچائیں۔ جن طلبہ کو تربیت کے لیے چین بھیجا جا رہا ہے، ان میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ بھی شامل ہیں۔ اس منصوبے میں میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا۔  وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرعی طریقوں کو جدید بنانے اور نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بین الاقوامی سیکھنے کے مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیراعظم کی بصیرت افروز قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار زرعی نظام کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس منصوبے کا مقصد روایتی زراعت اور جدید سائنسی تکنیکوں کے درمیان خلا کو پر کرنا ہے، جن میں پریسژن فارمنگ، زرعی مشینیات، بائیو ٹیکنالوجی، جینومکس، مصنوعی ذہانت، اور اعلی کارکردگی والے آبپاشی کے نظام شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے منتخب گریجویٹس کو اس منفرد موقع پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ نوجوان پیشہ ور واپسی پر تبدیلی کے نمائندے بنیں گے، جو قومی ترقی اور خوراکی نظام کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق علم کے تبادلے، بین الاقوامی تعاون اور جدت پر مبنی اقدامات کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف  نے کہا ہے کہ پاکستان کی افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار کے ہنر اور تربیت سے لیس کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔  گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق  ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی اے) کے سات رکنی وفد  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے  عالمی چیف ایگزیکٹو ہیلن برانڈ کی سربراہی میں ان سے  ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اللہ رب العزت نے اسے نوجوان اور  باصلاحیت افرادی قوت سے نوازا۔ شفافیت اور گورننس کی بہتری کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن سرکاری شعبے کے ہر منصوبے کا بنیادی جزو ہے۔ حکومتی کارکردگی اور گورننس کی بہتری حکومت کے ترجیحی اہداف میں شامل ہے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومتی اداروں کی استعداد بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ایسوسی ایشن سے تعاون میں اضافے اور مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے مذاکرات کی ہدایت کی۔  وفد نے ہائیر ایجوکیشن کمشن کی جانب سے اے سی سی اے ارکان کو ماسٹرز کی ڈگری کی ایکولینس دینے پر شکریہ ادا کیا۔ وفد نے پاکستان کے گرین اکانومی ٹرانسفارمیشن پلان میں بھرپور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفد نے بتایا کہ ایسوسی ایشن دنیا کے پائیدار مستقبل، ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچائو، اکائونٹینسی و آڈٹ کے شعبے میں جدت، کارپوریٹ شعبے میں خدمات کی آئوٹ سورسنگ و دیگر جدید اقدامات  کیلئے پاکستان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی  خواہاں ہے۔  وفد نے وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی معیشت کی ترقی کے حوالے سے کامیابیوں پر حکومتی ٹیم کی تعریف کی۔  وفد نے حکومت کے محصولات میں اضافے، نظام میں شفافیت کیلئے اقدامات اور استعداد میں اضافے کیلئے تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں سو فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل کی نگرانی وہ خود کریں گے۔ ڈیزائن، سپرویژن اور تعمیر کے حوالے سے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر کی خدمات بین الاقوامی ٹینڈر کے ذریعے حاصل کی جائیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس  ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کے لئے آلات سے لیس ہسپتال ہو گا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پی سی ون کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ بریفنگ  میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے بنائے گئے ٹرسٹ فنڈ میں 3.5 ارب روپے کا ابتدائی سرمایہ منتقل کیا جا چکا ہے۔600  کنال رقبے پر محیط اس بین الاقوامی طرز کے  ایک ہزار سے زیادہ بستر کے  ہسپتال میں 9 سینٹرز آف ایکسیلنس ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی شعبے کے فروغ اور آئی ٹی برآمد میں اضافہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے چھٹی جماعت سے آئی ٹی مضمون نصاب میں لازمی قرار دینے کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں سے ملکر آئی ٹی کی معیاری اور یکساں تعلیم و تربیت پر کام کیا جائے۔ وزیراعظم نے سکولوں، کالجز اور ریسرچ اداروں میں آئی ٹی کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کی۔ تربیتی پروگرامز ایسے ہوں جن سے ملک اور بیرون ملک اچھی ملازمت حاصل ہو۔ اجلاس کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیتی پروگرامز اور دیگر اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکول براڈبینڈ کنیکٹی ویٹی پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد کے سکولوں میں انٹرنیٹ اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ہمارے آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبہ نے 49.8 ہزار افراد کو اعلیٰ اور 6 لاکھ افراد کو عمومی تربیت دی ہے۔ وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت غیر ملکی کمپنی کے تعاون سے 148.367 طلباء کو تربیت فراہم کرے گی۔ غیر ملکی کمپنی کے تعاون پر 1300 لیبارٹریوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام مستفید ہو سکیں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال، دنیا میں پاکستان کی بڑھتی اہمیت کا عکاس

پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا نام بھی ان اہم عالمی رہنماؤں میں شامل ہوگیا ہے جنہیں سعودی عرب میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی، سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے

وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سرکاری دورے پر بدھ کو جب سعودی فضائی حدود میں داخل ہوئے تو جیٹ طیاروں نے ان کے جہاز کا استقبال کیا۔

کنگ خالد ایئرپورٹ پر ان کے اعزاز میں سعودی مسلح افواج کے دستے نے سلامی دی وزیراعظم کی ریاض آمد پر پورے شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔

#PICTURES: Crown Prince Mohammed bin Salman receives Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif at Al-Yamamah Palace in Riyadh and holds an official reception ceremony in his honor pic.twitter.com/LfaGlKMTvc

— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) September 17, 2025

 

اس موقعے پر وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی اور سعودی عرب کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، امریکی صدری ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو سعودی سرزمین پر 21 توپوں کی سلامی دی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، جنگی طیاروں کی جانب سے وزیراعظم کا شاندار استقبال

اسرائیلی جارحیت اور پاک بھارت جنگ کے کے تناظر میں دیکھا جائے تو  پاکستان کے وزیر اعظم کے اس طرح کا استقبال انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔  یہ استقبال نہ صرف مستقبل کا نقشہ کھینچ رہا ہے بلکہ دنیا میں پاکستان کی اہمیت بھی اجاگر کر رہا ہے۔

سابق سفیر نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ہمارا براد اسلامی ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور وزیر اعظم پاکستان کا استقبال ایک برادر اسلامی ملک کے وزیراعظم کے شایان شان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی فضائیہ کے جہازوں نے اُسے حفاظتی حصار میں لے لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے طیارے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ pic.twitter.com/lskbBqkTaH

— WE News (@WENewsPk) September 17, 2025

نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کا مئی میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والی جنگ میں پاکستان نے جس طرح سیاسی اور عسکری لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا اس سے  مسلم دنیا کے سر فخر سے بلند ہو گیا اور اس نے پاکستان کی اسلامی دنیا میں اہمیت بڑھا دی ہے جس کا اندازہ ہمیں اس استقبال کو دیکھ کر ہو رہا ہے۔

نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل سمجھا جاتا تھا کہ بھارت کو جنگ میں اسٹریٹیجکلی اور کنوینشنل برتری حاصل ہے لیکن پاکستان نے یہ تاثر ختم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر اس وقت ٹیک آف اسٹیج پر ہے اور خطے کے علاوہ بھی بڑے پیمانے پر اپنی برتری ثابت کرچکا ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے. شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا.

شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن… pic.twitter.com/wlx40wV0lm

— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 17, 2025

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں معاشی ڈیویلپمنٹ کا آغاز ہو رہا ہے، اس کی مارکیٹ دنیا کے لیے کھلنے جا رہی ہے اور سی پیک کا دوسرا فیز شروع ہونے جا رہا ہے جس سے افغانستان بھی کھل جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کا ہر فورم پر بھرپور ساتھ دے گا: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی

نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ اسلامی ممالک خاص طور پر سعودی عرب کے لیے سرمایہ کاری کے دروازے کھل رہے ہیں اور خاص طور پر آئل اور گیس کے ساتھ منرلز اور ایگریکلچر  سیکٹرز میں سعودی حکومت نے کافی حد تک دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی دنیا کے واحد ایٹمی طاقت ہیں اور ہماری اہمیت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہوں وہاں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا دکھائی دیتا ہے خواہ وہ ایران پر اسرائیل کا حملہ ہو، اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت ہو یا اسرائیل کا قطر پر حملہ ہو پاکستان سب سے آگے کھڑا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی اور عسکری طور پر اسلامی دنیا میں ایک طاقت ور ملک ہے اور سعودی عرب کے ساتھ تو ہمارا دفاعی معاہدہ بھی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کی رو سے حرمین شرفین کی حفاظت کے حوالے سے ضرورت پڑنے پر پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: قطر پر اسرائیلی حملہ: پاکستان، سعودی عرب اور ایران کی شدید مذمت

اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ باک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔

سعودی ائر فورس کے جہازوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائر سپیس میں داخل ھوتے ھی اپنی جلو اور حفاظت میں لے لیا۔ سعودی عرب حکومت کیطرف سے برادرانہ محبت اور احترام کا مظاہرہ۔ عالم اسلام میں یہ مقام اللہ کی مہربانی، شہباز شریف کی سفارتی مہارت اور ھماری افواج کی بے مثال… pic.twitter.com/mFyWzVhdJL

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 17, 2025

عدنان پراچہ نے کہا کہ پاک فوج نے پاکستان کے ایشین ٹائگر ہونے کا ثبوت پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اس دورے سے ہمارے دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ساتھ ہی سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ  کاری بڑھنے کے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اظہارِ اخوت، امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچ گئے

عدنان پراچہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی نئے مواقع کھلنے کے امکانات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلامی دنیا میں پاکستان کی اہمیت پاکستان کی دنیا میں بڑھتی اہمیت سعودی عرب وزیراعظم پاکستان کا سعودیہ میں استقبال

متعلقہ مضامین

  • حکومت زرعی پالیسیوں میں کسان کو ریلیف فراہم کرے، علامہ مقصود ڈومکی
  • سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال، دنیا میں پاکستان کی بڑھتی اہمیت کا عکاس
  • نوجوانوں کیلئے سنہری موقع، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی بھرتی
  • معیشت کی مضبوطی کےلیے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم شہباز شریف
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی و فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
  • شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات ، مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ
  • پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • سیلاب کے باعث ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہو سکتی ہے، اسٹیٹ بینک