WE News:
2025-11-03@19:14:20 GMT

بالی ووڈ کی ’منحوس ہیروئن‘ جسے 13 فلموں سے باہر ہونا پڑا؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

بالی ووڈ کی ’منحوس ہیروئن‘ جسے 13 فلموں سے باہر ہونا پڑا؟

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن جنہوں نے متعدد ہٹ فلمیں دیں ان کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے شروع میں انہیں اتنا بدصورت محسوس کرایا گیا کہ وہ خود کو آئینے میں دیکھ نہیں پاتیں تھیں۔

ودیا بالن نے اداکاری کا آغاز ٹی وی شو ’ہم پانچ‘ سے کیا جب وہ ایک نوعمر لڑکی تھیں۔ لیکن فلمی کرداروں کو حاصل کرنا ان کے لیے اتنا آسان نہیں تھا۔ ودیا کو شروع میں 13 فلموں سے نکال دیا گیا، اور ایک پروڈیوسر نے ان سے  اتنی بری طرح سلوک کیا کہ ان کا خود پر سے اعتماد اٹھ گیا۔ ایک انٹرویو میں ودیا نے کہا، ’انہوں نے مجھے اتنا بدصورت محسوس کروایا کہ 6 ماہ تک میں خود کو آئینے میں دیکھ نہیں سکی‘۔

سالوں بعد جب وہ کامیاب ہو گئیں تو وہی لوگ جو کبھی انہیں مسترد کر چکے تھے، ان کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ لیکن ودیا نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے یہ ثابت کر دیا کہ صبر کے ساتھ کامیابی آئے گی چاہے سفر آہستہ اور مشکل ہو۔

ودیا بالن نے ایک انٹرویو میں اپنے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک فلم کے منسوخ ہونے کے بعد پروڈیوسر نے انہیں ’منحوس‘ (بدقسمت) کہہ دیا۔ اس بات نے انہیں گہرے طور پر تکلیف پہنچائی اور ان کا اعتماد متاثر کیا۔

حتیٰ کہ جب وہ ’پرینیتا‘ جیسی فلموں سے مشہور ہو گئیں اور کئی ہٹس دیں، تب بھی لوگوں نے ان پر تنقید کرنا نہیں چھوڑا۔ انہیں اکثر ان کے وزن اور لباس کے لیے مذاق بنایا جاتا۔ کچھ لوگوں نے تو انہیں ’سب سے بری طرح سے کپڑے پہننے والی اداکارہ‘ بھی کہا۔ لیکن ان تمام مشکلات کے باوجود ودیا نے اپنے کام پر فوکس رکھا اور اپنی صلاحیت کو بار بار ثابت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’دی ڈرٹی پکچر‘ کے بعدبینکوں نے مجھے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر مسترد کر دیا تھا، ودیا بالن کا انکشاف

2010 کے بعد ودیا بالن کے کیریئر نے ایک مضبوط موڑ لیا۔ انہوں نے ’کہانی‘ اور ’نو ون کلڈ جیسیکا‘ جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس دیں، لیکن وہ فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ تھی جس نے ان کی زندگی بدل دی۔ یہ فلم جو سلک اسمتھا کی زندگی پر مبنی تھی، ایک بڑا ہٹ ثابت ہوئی اور بالی ووڈ کی پہلی خاتون مرکزیت والی فلم بن گئی جس نے 100 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس کامیابی نے لوگوں کو ان کی ’خاتون ہیرو‘ کے طور پر تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ودیا نے ایک بار کہا تھا کہ ’دی ڈرٹی پکچر‘ نے نہ صرف ان کی زندگی بدل دی، بلکہ اس نے بالی ووڈ میں ہیروئنز کے بارے میں لوگوں کا نظریہ بھی تبدیل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نامور بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اب بھی کرائے کے مکان میں کیوں رہتی ہیں؟

یاد رہے کہ ودیا بالن نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 2005 میں بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کے ساتھ فلم پرینیتا سے کیا تھا، جس میں سیف علی خان بھی شامل تھے۔

اس کے بعد وہ لگے رہو منا بھائی (2006)، بھول بھلیاں (2007)، ڈرٹی پکچر (2011) سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ دی ڈرٹی پکچر ودیا بالن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ ودیا بالن بالی ووڈ کی ودیا بالن ودیا نے کے ساتھ کر دیا دیا نے کے بعد

پڑھیں:

بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہواؤں کے سبب پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارت سے آنےوالی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اس دوران لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا بتانا ہے کہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے، لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کیا گیا ہے ، فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے تاہم لاہور میں دوپہر ایک بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔ فضائی معیار کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق، لاہور سیکرٹریٹ میں 1018، ساندہ روڈ پر 997 اور راوی روڈ پر 820 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں، لاہور کے مختلف علاقوں میں فضا انتہائی مضر صحت ہے جس کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے۔دوسری جانب برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا گیا، اسی طرح ڈیرہ غازی خان اور قصور بھی ملک کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔  ڈی جی خان اور قصور میں ائیرکوالٹی انڈیکس 500 ریکارڈ کیا گیا، قصور میں 286 ، رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، لاہور میں 398، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • شاہ رخ خان نے شوبز کیریئر کے آغاز میں فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون کو باہر ملک جانے سے روک دیا گیا
  • حیدرآباد: پکا قلعہ کے باہر بچے وبڑے پتنگ کی خریداری میں مصروف ہیں
  • پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے، باہر موجود لوگ متعلقہ نہیں: فواد چوہدری
  • شاہ رخ خان کی 60ویں سالگرہ، بالی ووڈ کنگ نے اپنی کامیابی کا سہرا خواتین کے سر باندھ دیا
  • شاہ رخ خان کی سالگرہ: 60 کی عمر میں بھی جین زی کے پسندیدہ ’لَور بوائے‘ کیوں ہیں؟
  • فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
  • بالی ووڈ کے کپور خاندان پر ڈاکیومنٹری جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی
  • بھارتی آلودہ ہواؤں سے پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھ گئی، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
  • مفیصل کپاڈیا کا ڈمپل کپاڈیا سے کیا رشتہ ہے؟ گلوکار کا انٹرویو میں انکشاف