Daily Sub News:
2025-11-04@06:14:18 GMT

شہدا اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام فرض ہے، آرمی چیف

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

شہدا اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام فرض ہے، آرمی چیف

شہدا اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام فرض ہے، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس) جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ایک پروقار اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے ملک و قوم کے لیے نمایاں خدمات اور جرات مندانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران، جوانوں کے اہلِ خانہ اور شہدا کے خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات دیے گئے، شہدا کو دیے گئے اعزازات ان کے خاندانوں نے فخر کے ساتھ وصول کیے۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا اورغازی ہماری قومی پہچان اور فخر ہیں، ان کا احترام اور عزت ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ آج جو امن اور آزادی ہمیں حاصل ہے، وہ ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کے خاندانوں کے حوصلے اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کا جذبہ وطن سے محبت کی روشن مثال ہے۔

آرمی چیف نے انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے عزم اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی انتھک محنت سے کئی دہشتگرد خطرات کو ناکام بنایا اور اہم دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنایا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شہدا اور

پڑھیں:

سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات

لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکرٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • فوج کو سیاست سے دور رکھیں، جنرل کی جرنلسٹوں کو شٹ اپ کال
  • بلیدہ میں پکنک پر گئے 4نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، خاندانوں میں صف ماتم
  • معرکہ 1948، گلگت بلتستان کی آزادی کی داستان شجاعت غازی حوالدار بیکو کی زبانی
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • عاشقان رسولﷺ کو غازی علم دین کے راستے کو اپنانا ہوگا، مفتی طاہر مکی
  • معاشی بہتری کیلئے کردار ادا نہ کیا تو یہ فورسز کی قربانیوں کیساتھ زیادتی ہوگی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے: محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
  • جرات، بہادری و ہمت کے نشان، غازیانِ گلگت بلتستان کو سلام