پاک روس مشاورتی گروپ برائے اسٹریٹجک استحکام کا اجلاس، تخفیف اسلحہ و دیگر امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آبادمیں پاک روس مشاورتی گروپ برائے اسٹریٹجک استحکام کا 15واں اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت طاہر اندرابی اور روسی نائب وزیر خارجہ ایس اے ریابکوف نے کی۔
دفترخارجہ کے مطابق دونوں فریقین میں عالمی و علاقائی سلامتی اور اسلحہ کنٹرول پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ یو این جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی اور کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ کا ایجنڈا زیر بحث آیا۔ جوہری توانائی، کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق اداروں پر بھی بات چیت ہوئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق خلائی، سائبر سیکیورٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے عسکری استعمال پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک کا متعلقہ عالمی فورمز پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان روس مشاورتی گروپ کا اگلا اجلاس آئندہ سال ماسکو میں ہوگا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس
۔ اجلاس کے دوران حکام نے منصوبے کے کلیدی خاکے پر وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ نیسپاک ٹیم نے منصوبے کے ڈیزائن پر پریزنٹیشن دی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ آفس بلڈنگ اسلام آباد کی تعمیر کے حوالے سے ایک اجلاس وفاقی وزیر برائے امور کشمیر،گلگت بلتستان اور ریاستی و سرحدی علاقے (سیفران) انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران شبیر احمد عثمانی، سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن، ایڈیشنل سیکریٹری کامران رحمٰن خان، جوائنٹ سیکریٹری گلگت بلتستان کونسل صدیر خان خٹک اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حکام نے منصوبے کے کلیدی خاکے پر وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ نیسپاک ٹیم نے منصوبے کے ڈیزائن پر پریزنٹیشن دی، جس نے سیکرٹریٹ آفس بلڈنگ کی تعمیر اور آرکیٹیکچرل منصوبہ بندی کے حوالے سے جاری بات چیت میں حصہ ڈالا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر کام کے آغاز کے لیے عملدرآمد کو تیز کریں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زمینی سطح پر منصوبے کے فوری آغاز کو یقینی بنانے کے لیے عملدرآمد کو تیز کریں۔