کولمبیا: زرد بخار پھیلنے پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کولمبیا(نیوز ڈیسک)کولمبیا نے مہلک زرد بخار (یلو فیور) پھیلنے پر قومی صحت اور اقتصادی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے، حکومت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسٹر کے ویک اینڈ پر سفر کرتے وقت ویکسین لگوائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق مچھروں سے پھیلنے والا یہ وائرس، جو عام طور پر بخار، پٹھوں میں درد، متلی اور سر درد کا سبب بنتا ہے، جنوبی امریکا کے متعدد ممالک بشمول کولمبیا میں پھیلا ہوا ہے، جہاں موجودہ وبا سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔
کولمبیا کے وزیر صحت گلرمو جارامیلو نے بدھ کے روز سرکاری ریڈیو ’نیشنل ڈی کولمبیا‘ کو بتایا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک 74 مصدقہ کیسز میں سے کم از کم 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے ہنگامی حکم نامے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی بیماری ہے جس سے متاثرہ افراد میں اموات کی شرح تقریباً 50 فیصد ہے۔
زرد بخار کی ابتدائی علامات میں بخار، سردی لگنا، شدید سر درد، کمر درد، عام جسم میں درد، متلی، قے، تھکاوٹ محسوس کرنا اور کمزوری شامل ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وائرس دیہی علاقوں سے باہر بھی پھیل چکا ہے، جس سے یہ زیادہ لوگوں کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔
جارامیلو کے مطابق سب سے زیادہ سنگین صورتحال کافی اگانے والے ٹولیما علاقے میں ہے، جہاں زرد بخار کے کیسز کی تعداد ستمبر 2024 میں 4 سے بڑھ کر اپریل کے وسط تک 22 ہوچکی ہے۔
انہوں نے ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ ہمیں کولمبیا میں داخل ہونے یا جانے والے افراد کے لیے ویکسینیشن کارڈ کی ضرورت ہوگی۔کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے صحت کے حکم نامے کے بعد اقتصادی ایمرجنسی کا اعلان کیا اور شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی۔
انہوں نے بدھ کے روز فیس بک پر لکھا کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی، انہیں ایسٹر کے موقع پر ہائی رسک علاقوں میں نہیں جانا چاہیے۔گستاوو پیٹرو نے بیماری پھیلانے والے مچھروں کو زیادہ اونچائی پر لاکر وائرس کو مزید پھیلانے کے لیے آب و ہوا کی تبدیلی کو مورد الزام ٹھہرایا۔
منگل کے روز امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے جنوبی امریکا کے لیے زرد بخار کے الرٹ کو 4 میں سے دوسرے درجے تک اپ گریڈ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں زرد بخار کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
الرٹ میں مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بولیویا، کولمبیا اور پیرو کے کچھ علاقوں کا دورہ کرنے سے پہلے زرد بخار کے خلاف ویکسین لگوانے یا بوسٹر ٹیکے لگوانے پر غور کریں۔
پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پر لاہور قلندرز کو بڑا اعزاز حاصل
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: زرد بخار کے امریکا کے انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ
غیر مسلم آبادی کی اکثریت رکھنے والے ایشائی ملک فلپائن میں اسلامی تدفین کا قانون بن گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صدر نے ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت فلپائنی مسلمانوں کی اسلامی روایات کے مطابق مناسب طریقے سے اور فوری طور پر تدفین کی جائے گی ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلپائن کے اسلامی تدفین ایکٹ پر 11 اپریل کو دستخط کیے گئے تھے اور گزشتہ روز سرکاری گزٹ کی ویب سائٹ پر اسے پوسٹ کیا گیا
نئے قانون کے تحت ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی تدفین جتنی جلدی ممکن ہو کی جائے گی، تاہم قانون کے تحت تدفین کرنے والے شخص، یا میت کے قریبی رشتہ دار کو 14 دنوں کے اندر مقامی ہیلتھ آفیسر کو موت کی اطلاع دینی پوگی، وہ افسر موت کی وجہ کی تصدیق کرے گا اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
قانون کے تحت اسپتال کے واجبات کی عدم آدائیگی یا جنازے کی فیس یا دیگر وجوہات کی بنا پر مسلمان شخص کی میت کو چھوڑنے سے انکار کرنے ایک سے چھ ماہ قید یا 882 ڈالر سے ایک ہزار 764 ڈالرز تک جرمانے یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔