ٹاؤن شپ میں کے ایف سی پر پٹرول بم حملہ، فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
سٹی42: ٹاؤن شپ کے علاقے میں واقع کے ایف سی ریسٹورنٹ پر موٹرسائیکل سوار افراد نے پٹرول بم سے حملہ کردیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو پٹرول بوتلوں سے حملہ کرتے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
واقعے کے دوران پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ سے حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ٹرین کی زد میں آکر دو لڑکیاں جاں بحق
پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے معاملے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔