اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں مزید دو ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی.ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا .جس میں آئینی بینچ کے لیے 2 مزید ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن نے مزید دو ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے.

جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس باقر نجفی کو آئینی بینچ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جب کہ دونوں ججز کو کثرت رائے سے آئینی بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نئے ججز کی شمولیت کے بعد آئینی بنچ میں ججز کی تعداد 15 ہوگئی ہے، جسٹس عقیل عباسی کے نام کی منظوری آٹھ ووٹوں کی اکثریت سے دی گئی جب کہ جسٹس علی باقر نجفی کو سات ووٹ ملے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے آئینی بینچ میں مزید ججز کی تعیناتی کی مخالفت کی جب کہ جسٹس جمال مندوخیل، بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بھی مخالفت کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے بھی جسٹس علی باقر نجفی کو ووٹ نہیں دیا، مخالفت کرنے والوں کا موقف تھا کہ پہلے ججز نامزدگی کے لئے رولز بنائے جائیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ جسٹس جمال مندوخیل نے دونوں ججوں کی منظوری کے عمل میں حصہ نہ لیتے ہوئے کہا کہ میں رولز کمیٹی کا سربراہ ہوں، رولز بننے تک کوئی رائے نہیں دے سکتا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن کی منظوری کہ جسٹس ججز کی

پڑھیں:

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کر دی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں سرد موسم اور امن وامان کی خراب صورتِ حال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے حمایت مانگی، بلاول بھٹو نے تفصیلات  جاری کردیں
  • وزیراعظم نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کےلئے حمایت مانگی، بلاول بھٹو نے تفصیلات جاری کردیں
  • وزیراعظم نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حمایت مانگی، بلاول بھٹو نے تفصیلات جاری کردیں
  • وزیراعظم نے27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ تشکیل
  • سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط پر غور کرے گا
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا کیس،کمپنی کے نمائندے آئندہ سماعت پر طلب
  • توہین عدالت میں توہین ہوتی ہے تشریح نہیں ،عدالت عظمیٰ