کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی خوش آئند اقدام ہے، محمود مولوی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ایک بیان میں سابق رکن اسمبلی نے سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ تمام اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مضبوط بناتے ہوئے اس نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کراچی میں دن کے اوقات کے دوران ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف شہریوں کی حفاظت کے لیے اہم ہے بلکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، جو ایک موثر قدم ہے۔
محمود مولوی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شہریوں کو حادثات سے بچانے اور سفر کو محفوظ بنانے کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور متعلقہ ادارے اس پابندی پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس کے ثمرات عام شہریوں تک پہنچ سکیں۔ سابق رکن اسمبلی نے سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ تمام اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مضبوط بناتے ہوئے اس نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ رات 10 بجے کے بعد غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی میں غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں، اہم انکشافات
دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیوی بھی وارداتوں میں شریک تھی، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حلیہ بدل کر غیر ملکی شہری کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ ملیر سٹی پولیس نے کلفٹن تھانے کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیاض کے نام سے ہوئی۔
عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ملزم مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی میں ملوث رہا، دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیوی بھی وارداتوں میں شریک تھی، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی، کلفٹن میں غیر ملکی شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا گیا تھا۔ ایس ایس پی ملی کے مطابق متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج درج کیا گیا تھا۔