Jang News:
2025-04-25@02:17:41 GMT

انڈونیشی نائب وزیر کا کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

انڈونیشی نائب وزیر کا کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ

انڈونیشیا کی وزارتِ خارجہ کے نائب وزیر برائے کثیرالجہتی تعاون تری تھاریات نے جمعرات کے روز کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ 

 دورے کا مقصد کامسٹیک اور انڈونیشیا کے مابین سائنس ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم کےلیے فیلوشپس سمیت مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

نائب وزیر کے ہمراہ انڈونیشیا کے پاکستان میں قائم مقام سفیر سمیت سفارتخانہ کے حکام بھی شامل تھے۔ 

وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کامسٹیک کے کو آرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ انڈونیشیا اسلامی تعاون تنظیم اور کامسٹیک کے بانی ممالک میں سے ایک ہے جو مسلم دنیا میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ 

ملاقات میں باہمی تعاون کو مختلف اہم شعبوں میں وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک نے شعبہ صحت میں تعاون، انڈونیشیا میں او آئی سی سینٹر آف ایکسی لینس اور نیشنل میڈیکل ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی۔ 

انہوں نے انڈونیشیا میں او آئی سی ٹیکنو فیسٹیول کے انعقاد کی تجویز بھی دی تاکہ رکن ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے تبادلے اور جدت کو فروغ دیا جا سکے۔

ملاقات میں کامسٹیک انڈونیشیا وائرولوجی پروگرام کے تسلسل اور توسیع، انڈونیشیا کے اعلیٰ تعلیمی ادارے (ایچ ای آئیز)، تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کے ادارے اور صنعت کو کامسٹیک کے کلیدی پروگرامز جیسے ریسرچ فیلوشپس، ٹیکنیشن ٹریننگ پروگرامز اور فلسطینی اسکالرشپ پروگرام میں شامل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 سفیر ایچ ای تری تھاریات نے سائنس، ٹیکنالوجی، صحت، اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں کامسٹیک کی جاری خدمات کو سراہا۔ 

انہوں نے کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس (سی سی او ای) میں انڈونیشیا کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلسل کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ 

انہوں نے مزید انڈونیشی جامعات اور تحقیقی اداروں کو کامسٹیک پروگرامز میں شامل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ ملاقات میں کامسٹیک اور پاکستان میں انڈونیشیاء کے سفارتخانہ کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔ 

 یہ دورہ کامسٹیک اور انڈونیشیا کے درمیان سائنسی و تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم تھا، جو او آئی سی خطے میں مشترکہ مؤثر اقدامات کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے میں کامسٹیک ملاقات میں

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات,  ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن یو کے، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، طارق فاروق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ شریک تھے.  ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی حکومت کے آزاد جموں و کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی.

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات
  • وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
  • اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات
  • وزیر خزانہ کی عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر  مارٹن رائزر سسے ملاقات
  • وزیر خزانہ کی عالمی بنک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر سے ملاقات
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے گلیکسی اسپیس وفد کی ملاقات، اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات