پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفتر خارجہ کی سطح پر مشاورت 15سال بعد بحال ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفتر خارجہ کی سطح پر مشاورت 15سال بعد بحال ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
ڈھاکا(سب نیوز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ دفترخارجہ مشاورت 15 سال بعد بحال ہوگئی اور ڈھاکا میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری اور وفود نے شرکت کی۔
دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی تھیں جہاں اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری خارجہ سطح کے چھٹے مشاورتی مذاکرات آج ڈھاکا میں 15 سال کے تعطل کے بعد منعقد ہوئے، پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی جبکہ بنگلہ دیشی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ ایم ڈی جشیم الدین نے کی۔
دفترخارجہ نے بتایا کہ دونوں فریقین نے خوش گوار اور دوستانہ ماحول میں تعمیری مذاکرات کیے، جن میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر بات چیت ہوئی۔دونوں ممالک کے وفود نے ملاقات میں سیاسی، معاشی او تجارتی روابط، زراعت، ماحولیات، تعلیم، ثقافتی تبادلے، دفاعی تعاون اور عوامی رابطے شامل تھے اور اس موقع پر باہمی تعاون کے نئے امکانات بھی زیر غور آئے۔
سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بعد ازاں مشیر امور خارجہ ایم ڈی توحید حسین سے ملاقات کی، جس میں علاقائی امور، بشمول سارک کی بحالی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معیشت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آمنہ بلوچ نے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، نوجوانوں کے روابط، علاقائی انضمام اور سارک کی بحالی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔محمد یونس نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور آمنہ بلوچ نے پاکستانی قیادت کی جانب سے محمد یونس کے لیے نیک تمناوں کا پیغام بھی پہنچایا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیکریٹری خارجہ سطح کے ساتویں مشاورتی مذاکرات 2026 میں اسلام آباد میں ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان
پڑھیں:
لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح
چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح کردیا جس کے بعد ٹرین نئی کوچز کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی ۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ریل کار کی تمام کلاسز کی کوچز کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے ریل کار میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا بھی جائزہ لیا ۔عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں جدید سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور جدید سہولتوں سے آراستہ سفر میسر آئے گا، تمام کلاسوں میں مسافروں کو معیاری اشیاء ، مشروبات اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، اپ گریڈڈ شالیمار ایکسپریس کا افتتاح بھی اسی ہفتے کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کررہے ہیں، ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع سے سستا ہے، اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت پہنچانا ہے، لوکو موٹو اور ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے ۔