یشسوی جیسوال اور مچل اسٹارک کی دشمنی دوستی میں بدل گئی!
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
گزشتہ برس آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کا آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے ساتھ جملے کے تبادلے کی گونج پوری سیریز میں سنائی دیتی رہی تھی۔
پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں یشسوی جیسوال نے مچل اسٹارک کو "You're coming too slow" (تم بہت ہلکی گیند کروا رہے ہو) جملہ کسا تھا۔ البتہ، اس کا بدلہ مچل اسٹارک نے بھارتی اوپنر کو سیریز میں تین بار آؤٹ کر کے لیا تھا، جو بعد ازاں سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے نام کی اور 2015 کے بعد پہلی بار جیتی۔
سیریز کے بعد دونوں کھلاڑی آئی پی ایل 2025 میں بدھ کے روز کھیلے جانے والے دہلی کیپیٹلز اور راجھستان رائلز کے درمیان میچ میں ایک بار پھر سامنے آئے۔
آمنا سامنا ہونے پر یشسوی جیسوال نے مچل اسٹارک سے پوچھا ’لیجنڈ، آپ کیسے ہیں؟‘
جس کے جواب میں مچل اسٹارک نے جیسوال سے گلے ملتے ہوئے پوچھا ’تم کے کیسے ہو، نوجوان؟‘
یشسوی جیسوال نے مچل اسٹارک سے پھر پوچھا ’آپ دہلی میں مزے کر رہے ہیں؟‘، جس کے جواب میں مچل اسٹارک نے کہا ’ہاں۔ ہمیں یہاں آئے صرف پانچ دن ہوئے ہیں۔‘
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یشسوی جیسوال مچل اسٹارک
پڑھیں:
بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر
بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں، چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن دائیں پاؤں پر لگنے والی چوٹ اب فریکچر ثابت ہو گئی ہے۔
بی سی سی آئی نے تصدیق کی ہے کہ پنت باقی ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے اور بیٹنگ ’ٹیم کی ضرورت کے مطابق‘ کریں گے، ان کی جگہ دھروو جریَل بقیہ میچ میں وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
???? Stuart Broad heaped praises on Rishabh Pant.#RishabhPant #INDvsENG pic.twitter.com/TViHfGu9aI
— CricXtasy (@CricXtasy) July 24, 2025
اطلاعات کے مطابق یہ فریکچر پنت کے دائیں پاؤں کی میٹاٹارسَل ہڈی میں ہے، اور ابتدائی طبی تشخیص کے مطابق انہیں 6 سے 8 ہفتے آرام کی ضرورت ہوگی۔ مانچسٹر میں بھارتی ٹیم کے ہوٹل کے باہر شائقین کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز میں پنت کے دائیں پاؤں پر ’مون بوٹ‘ واضح طور پر دیکھا گیا۔
یہ چوٹ اس وقت لگی جب دوسرے سیشن میں رشبھ پنت نے کرس ووکس کی گیند پر ریورس سوئیپ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند ان کے بیٹ کے اندرونی کنارے سے لگ کر سیدھی ان کے پاؤں پر آ لگی، وہ فوری طور پر شدید تکلیف میں نظر آئے اور ان کے پاؤں پر سوجن آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
اس وقت پنت 37 رنز پر کھیل رہے تھے جب انہوں نے ریٹائر ہرٹ ہونے کا فیصلہ کیا، انہیں گولف کارٹ پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق رشبھ پنت نے جلد ہی اسکین کروائے، جن میں ان کے پاؤں میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ جب گیند ان کے پاؤں پر لگی تو انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی، تاہم پنت درد کے باوجود کھڑے رہے اور ریویو کے بعد ناٹ آؤٹ قرار دیے گئے، مگر اپنے پاؤں پر کھڑے نہ ہونے کی کیفیت ان کے کرب سے عیاں تھی۔
بھارتی نائب کپتان اور وکٹ کیپر رشبھ پنت کو پہلے اسٹیڈیم کے میڈیکل سینٹر لے جایا گیا، جہاں کپتان شبمن گل ان کی خیریت معلوم کرنے پہنچے، بعد ازاں رشبھ پنت کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
انگلینڈ کے اسپنر لیام ڈاسن نے دن کے اختتام پر کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ رشبھ پنت اب اس میچ میں مزید حصہ لے پائیں گے، اسی دوران، رشبھ پنت کے بیٹنگ ساتھی بی سائی سدھارسن نے بھی تصدیق کی کہ جی ہاں، وہ واقعی شدید درد میں تھے۔
مزید پڑھیں:
یہ رشبھ پنت کی مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں چوٹ ہے۔ اس سے پہلے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز کے دوران وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے ان کی بائیں شہادت کی انگلی پر گیند لگی تھی، جس کے بعد دھروو جریَل نے اس میچ میں بھی وکٹ کیپنگ کی تھی۔
پنت کی 48 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز مجموعی طور پر محتاط تھی، تاہم اس میں ان کے مخصوص جارحانہ شاٹس بھی شامل تھے، جن میں جوفرا آرچر کے خلاف ایک زبردست سلوگ سوئیپ شامل ہے، جس کے فوراً بعد انہوں نے ایک ناکام ریورس سوئیپ بھی کھیلا تھا۔
مزید پڑھیں:
بی سی سی آئی نے تاحال رسمی طور پر رشبھ پنت کے فریکچر کی تصدیق یا پانچویں ٹیسٹ کے لیے ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے، انگلینڈ لائنز اور انڈیا اے کے درمیان کھیلے گئے 2 غیر سرکاری ٹیسٹ میچز کے دوران دھروو جریَل کے بعد ایشان کشن دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگلینڈ ایشان کشن بھارت جوفرا آرچر دھروو جریل رشبھ پنت کرکٹ