نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیرخارجہ اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق منصب سنبھالنے کے یہ اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان ہوگا،وہ 19 اپریل کو ایک روزہ دورے پر کابل پہنچیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرخارجہ افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے جبکہ دورے کے دوران سرحد پار دہشت گردی، بارڈر کے مسائل پر گفتگو ہوگی۔
وزرات خارجہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دورے میں مہاجرین کی واپسی، تاپی گیس پائپ لائن سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت ہوگی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایک روزہ دورے پر اسحاق ڈار
پڑھیں:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اہم ترین دورہ پر واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج رات واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ ان کے استقبال کے لیے امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور سفارتخانے کے سینئر حکام موجود تھے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار اپنے دورۂ امریکا کے دوران آج بروز جمعہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات امریکی محکمہ خارجہ میں ہوگی، جس میں پاک امریکا تعلقات کے مختلف اہم پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار معروف امریکی تھنک ٹینک ‘دی اٹلانٹک کونسل’ میں بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور پاک امریکہ تعلقات کے مستقبل پر روشنی ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں اسحاق ڈار کا دورہ امریکا، اقوام متحدہ میں 3 اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے