عمرکوٹ ضمنی الیکشن: خواتین اور بزرگوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 213 میں ضمنی انتخاب ہوا۔ سخت گرمی میں بھی ووٹرز کا جوش و خروش، خواتین اور بزرگوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ دولہا بارات لے جانے سے پہلے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔
عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کی نشست 213 پر 6 لاکھ 8 ہزار 97 رجسٹرڈ ووٹرز کےلیے 498 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجےتک جاری رہا۔
پولنگ اسٹیشنز پر شدید گرمی کے باوجود ووٹرز کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔
کئی پولنگ اسٹیشنز پر خواتین ووٹرز کا جوش و خروش نظر آیا۔
رنگ برنگے تھری لباس میں ملبوس خواتین ننھے بچوں کو گود میں اٹھائے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچیں۔
ایک نابینا بزرگ ووٹر پڑوسی کی مدد لےکر پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
کنری میں ایک دولہا اپنی شادی کے روز بارات لےجانے سے پہلے ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچا۔
قومی اسمبلی کی نشست 213 پیپلزپارٹی کےرہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ووٹ کاسٹ
پڑھیں:
قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، خواجہ محمد آصف
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے، یہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے، امریکا اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں تو ہم نے ثابت کر دیا کہ بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھا، اسے سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت امریکا کی مرضی سے قطر میں بیٹھی تھی، غلط فہمی نہیں ہونی چاہیِئے، یہ سب کچھ امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے، مسلم دنیا کو سمجھنا چاہیِِئے اور اپنے دوست نما دشمن میں تفریق کر لیں، بڑا واقعہ ہے، کچھ وقت لگے گا لیکن کچھ نہ کچھ ہوگا۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شام میں امریکا کی مرضی سے حکومت آئی ہے، اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آرہا، امریکا اور مغرب میں جو رائے عامہ بن رہی ہے، یہ اسرائیل کے لیے زیادہ خطرناک ہے، امریکا اور باقی دنیا میں رائے عامہ اسرائیل کے خلاف ہو رہی ہے۔