کراچی: کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمسن لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمسن لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی سیکٹر 35 بیکری کے قریب گھر میں کمسن لڑکی کو کرنٹ لگ گیا جسے اہلخانہ نے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعداس کی موت کی تصدیق کر دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفیہ کی شناخت 8 سالہ خدیجہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
ملیر میمن گوٹھ ڈیری فارم ہاؤس میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سپر ہائی وے پر قائم فاطمہ بقائی ٹول پلازہ اسپتال پہنچایا جہاں متوفی کی شناخت 32 سالہ محمد دلبر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنٹ لگنے
پڑھیں:
کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔