گڈ فرائیڈے پر گرجا گھروں،جمعہ کے اجتماعات کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
سٹی42: لاہور پولیس کی جانب سے گڈ فرائیڈے پر گرجا گھروں اور جمعہ کے اجتماعات کی حفاظت کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کیلئے بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، گڈ فرائیڈے اور جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان ذمہ داری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ
بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ جدید آلات کی مدد سے مسیحی عبادت گاہوں اور جمعہ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حساس مقامات پرپولیس کی اضافی نفری سمیت سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
سی سی پی او نے ڈولفن سکواڈ، پی آریو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو مسیحی عبادت گاہوں اور جمعہ کے اجتماعات کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کا حکم دیا ہے۔
بائیومیٹرک کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 جمعہ کے اجتماعات اور جمعہ
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :