صحافیوں کے تحفظ کیلیے کمیشن کے قیام سے متعلق درخواست جلد سماعت کیلیے منظور
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کی متفرق درخواست جلد سماعت کیلیے منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے قیام کی درخواست پر جلد سماعت کی متفرق درخواست منظورکرتے ہوئے درخواست اگلے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں: سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمہ؛ صحافی وحید مراد کو رہا کرنے کا حکم
درخواست گزار کی جانب سے وکیل بیرسٹر جہانگیر خان جدون نے موقف اختیار کیا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کو جامع تحفظ فراہم کرتا ہے۔ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ صحافیوں کے بغیر مداخلت فرائض کی انجام دہی کو یقینی بناتا ہے۔ عدالت نے جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس اگلے ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جلد سماعت کی صحافیوں کے
پڑھیں:
این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ویب ڈیسک: ضلع کچہری لاہور میں اسلام آباد سے مبینہ اغوا کے بعد گرفتار این سی سی آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان پر رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال پر کیس کی سماعت، مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی ، ملزم عثمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد آج عدالت پیش کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، ملزم نے مختلف کال سینٹرز سے ماہانہ رشوت لی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد این سی سی آئی اے افسر عثمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔