فلم جاٹ کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود سنی دیول نے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
سنی دیول کی نئی فلم جاٹ 11 اپریل کو سینماگھروں کی زینت بنی تھی جو اب تک کوئی خاطر خواہ کمائی بھی نہیں کرسکی لیکن اس کے باوجود سنی دیول نے جاٹ 2 کا پوسٹر جاری کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے بتایا کہ جاٹ فلم کے سیکوئل کی تیاری شروع کردی ہیں۔ سیکوئل کے ڈائریکٹر بھی گوپی چند مالینی ہوں گے۔
فی الحال فلم کی مکمل کاسٹ کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئیں البتہ یہ طے ہے کہ سنی دیول مرکزی کردار میں واپس آئیں گے۔
خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل ہی ریلیز ہونے والی فلم جاٹ میں سنی دیول کے ساتھ رندیپ ہوڈا بھی ہیں جنھوں نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔
اب تک فلم جاٹ نے ملک بھر میں تقریباً 4 کروڑ روپے کمائے جب کہ اب تک کی کل کمائی 57.
فلموں کے ماہر تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کے چھٹے دن کی کمائی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ منگل کا کامیاب رہا اور ہفتے کے اختتام تک فلم کی مجموعی کمائی 61 کروڑ روپے تک پہنچنے کی امید ہے۔
ایسی صورت حال میں اسی فلم کے سیکوئل کا اعلان کرکے سنی دیول نے فلم ناقدین کو بھی حیران کردیا ہے لیکن مضبوط اعصاب اور پختہ ارادوں کے مالک سنی دیول سیکوئل کی کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سنی دیول نے
پڑھیں:
کراچی، ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی کے علاقے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سنار صدر صرافہ بازار سے کریم آباد آرہا تھا، سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کریم آباد کا سنار صدر کی لیب میں سونا لے کر گیا تھا، واپسی پر اپوا کالج کے قریب 4 ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔