قمر زمان کائرہ کے اکلوتے بیٹے کی شادی،معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرکے دکھادیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااورسابق وفاقی وزیرقمر زمان کائرہ نے اپنے اکلوتے فرزندارجمند کی شادی پر معاشرے میں موجود برائیوں کا خاتمہ عملی طور پرکرکے دکھادیا۔
قمر زمان کائرہ کے اکلوتے بیٹے چوھدری حمزہ کائرہ کی شادی حال ہی میں انجام پائی ہے ،اس شادی میں نہ نوٹ پھینکے گئے نہ سلامیاں لیں نہ فائرنگ کی اجازت دی اور نہ مسلح گارڈز کوپنڈال کے اندر داخل ہونے دیاگیا۔
پاکستان اور مصر کا شعبہ صحت میں تعاون پر اتفاق
یہی نہیں چوھدری حمزہ کائرہ نے پاکستانی کرنسی سے بنا گلدستہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔
شادی سے چند روز قبل قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ شادیوں پر نوٹ پھینکنے کو برا عمل سمجھتے ہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہیے ، اس کوچندروز قبل انہوں نے اپنے فرزند کی شادی پر عملاً ثابت بھی کر کےدکھادیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: زمان کائرہ کی شادی
پڑھیں:
شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
کراچی:شہرقائد میں پیرکی صبح ایک گھنٹے کے دوران 3 مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ 2 جان لیوا ٹریفک حادثات ہیوی ٹریفک کے باعث پیش آئے۔
قائد آباد تھانے کےعلاقےلانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوارخاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا، جنہیں ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں متوفیہ خاتون کی شناخت 45 سالہ رئیسہ زوجہ احمد اور جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ ارمان ولد احمد جب کہ زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ حسنین ولد احمد کے نام سے کی گئی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اورنوجوان ماں بیٹا ہیں جب کہ زخمی ہونے والا بھی خاتون کا بیٹا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے واٹرٹینکرکوتحویل میں لینے کےبعد تھانے منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ اوعنایت اللہ مروت کے مطابق حادثے میں جاں بحق و زخمی ماں بیٹے لانڈھی کے رہائشی تھے، تینوں ایک مل میں کام کرتے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ماں بیٹے ایک ہی موٹر سائیکل پرسوارتھے۔ پہلے ان کی موٹر سائیکل کسی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرائی اور اسی دوران عقب سے آنے والا ٹینکر ان پرچڑھ گیا۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع پر سے فرارہوگیا۔
دوسری جانب موچکو تھانے کےعلاقے بلدیہ ناردرن بائی پاس حاجی خواستی گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اوردوسرا زخمی ہو گیا، جنہیں فوری طورپرایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 28 سالہ شہباز اورزخمی کی شناخت 25 سالہ داؤد ولدیت اسلم کے نام سے کی گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر کے باعث پیش آیا ۔
ساحل تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 08 کریک وسٹا اپارٹمنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ یار جان ولد نورمحمد کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص تیز رفتارنامعلوم گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا ہے۔