فتنہ الخوراج کی دہشتگردی سے خیبرپختونخوا میں متاثرین کی ایک بڑی تعداد انتہا پسندی کو مسترد کر رہی ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اب ایسے عناصر کی مائیں بھی ان سے لاتعلقی اور بیزاری کا اعلان کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خود کش بمبار کے والد اور بھائیوں کے ہوشربا انکشافات، نوجوانوں کو کیسے ورغلایا جاتا ہے؟

ایسا ہی ایک واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا جہاں قبیلے اور خاندان کے ساتھ ساتھ دہشتگرد کی ماں نے بھی اس سے لاتعلقی ظاہر کردی۔

یاد رہے کہ15 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خارجی ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں میں رنازئی قبیلے سے تعلق رکھنے والا خارجی حذیفہ عرف عثمان بھی شامل تھا۔

خارجی ‏دہشتگرد حذیفہ عرف عثمان کی والدہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ (حذیفہ) جو فوج کے ہاتھوں مارا گیا میرا اور اپنے والد کا نافرمان تھا۔

ہلاک خارجی حذیفہ کی والدہ نے کہا کہ ہم نے حذیفہ کو بہت سمجھایا ااور اس کو اس کے والد نے بھی بارہا ڈانٹا لیکن اس پر ہماری کسی بھی بات کا کوئی اثر نہیں ہوتا تھا۔

مزید پڑھیے: میرا کام لوگوں کی زندگیاں بچانا تھا، بدقسمتی سے دہشتگردوں کے بہکاوے میں آگئی، خودکش بمبار عدیلہ بلوچ

دریں اثنا دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوراج کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جس کی واضح مثالیں حالیہ دنوں میں سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ فتنتہ الخوراج کم عمر پاکستانی قبائلی نوجوانوں کو دہشتگردی کی آگ میں ایندھن کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین نے ہلاک دہشتگرد حذیفہ کی والدہ کے بیان کو فتنتہ الخوارج کی شکست قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنتہ الخوراج کی صفوں میں شامل دہشتگردوں کے والدین  کی جانب سے اظہار لاتعلقی اور دیگر بیانات کا سلسلہ عوام کے دہشتگردی سے متنفر  ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ مذہب کا لبادہ اوڑھے فتنتہ الخوارج کے دہشتگرد پاکستانی عوام کے کھلے دشمن ہیں لہٰذا عوام کو چاہیے کہ فتنہ الخوارج کے گھناؤنے چہرے کو پہچانیں اور اپنے بچوں کوخوارج کے پروپیگنڈے کا شکار ہونے سے بچائیں۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ دہشتگردوں سے قبیلوں، خاندانوں اور والدین کا اعلان برات یہ بات ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں اب دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہلاک ہونے والے روح اللہ نامی بدنام زمانہ دہشتگرد کے والد اور خارجی شہریار کی والدہ نے بھی اپنے بیٹوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خوارج سے بیزاری دہشتگرد دہشتگرد کی والدہ کا بیان عوام خوارج کے خلاف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خوارج سے بیزاری دہشتگرد دہشتگرد کی والدہ کا بیان عوام خوارج کے خلاف کی والدہ کے والد کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

مہوش حیات بھی کراچی کی گرمی سے پریشان؛ شوٹنگ کے دوران پسینے پسینے ہوگئیں

کراچی میں ان دنوں سورج آگ برسا رہا ہے اور شدید گرمی سے جہاں عوام کا برا حال ہے وہیں شوبز ستارے بھی پریشان نظر آتے ہیں۔

اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات آج کل کراچی میں ہیں اور ایک آؤٹ ڈور لوکیشن پر شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن شدید گرمی نے ان کے پسینے نکلوا دیئے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی میں سفر کر رہی ہیں اور تیز دھوپ سے پریشان ہیں۔

مہوش حیات نے لکھا کہ میں شکایت نہیں کر رہی ہوں، موسم کوئی بھی ہو میں اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔

اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات کی ویڈیو پر صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور اداکارہ کو ہیٹ ویو سے بچنے کے طریقے بھی بتائے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

کچھ صارفین نے خلاف توقع گرمی اور بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی زمین کو بچانے کے لیے آلودگی کے خلاف جنگ کریں۔

 

متعلقہ مضامین

  • غزہ، مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
  • مہوش حیات بھی کراچی کی گرمی سے پریشان؛ شوٹنگ کے دوران پسینے پسینے ہوگئیں
  • بھارت کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا،ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • پہلگام حملہ پروپیگنڈا: ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
  • پہلگام حملے میں بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، مبینہ ہلاک جوڑا زندہ نکلا، ویڈیو پیغام میں شدید ردعمل
  • چین دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، چینی صدر
  • ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام؛ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار
  • سکیورٹی فورسز سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ‘ پنجاب 10‘ خیبرپی کے میں 6خوارج ہلاک 
  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ‘ کانسٹیبل شہید ‘ دہشتگرد ہلاک