چین اور کمبوڈیا کا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پنوم پن : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہون مانیت سے پنوم پن میں ملاقات کی ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے نئے دور میں ہمہ گیر چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور 2025 کو “چین-کمبوڈیا سیاحت کا سال” قرار دیا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی صورتحال کیسے تبدیل ہوتی ہے، دونوں ممالک ہمیشہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں سب سے آگے رہے ہیں۔ چین ہمیشہ کی طرح کمبوڈیا کو اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کرنے، کمبوڈیا کی حکومت کی حکمرانی کی حمایت اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے میں کمبوڈیا کی حمایت کرے گا۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کمبوڈیا کے درمیان حکومتی رابطہ کمیٹی کے میکانزم کا بہتر استعمال کرنا، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان “2+ 2” اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد، پارٹی اور قانون ساز اداروں کے مابین تبادلوں کو مضبوط بنانا، اور خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے اور دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ چین کمبوڈیا کے ساتھ مواقع کا اشتراک کرنے اور مشترکہ ترقی کے لئے تیار ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ فریقین کو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا چاہیے اور اپنی اپنی جدید کاری میں نئی توانائی ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین اور کمبوڈیا کو گلوبل ساوتھ کی اہم قوتوں کی حیثیت سے امن، اتحاد اور تعاون کی مشترکہ اقدار پر عمل کرنا چاہئے، تمام یکطرفہ غنڈہ گردی کی مخالفت کرنی چاہئے اور حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنا چاہئے۔ چین آسیان اور لانچھانگ میکونگ تعاون کے فریم ورک کے اندر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنائے گا، مشترکہ طور پر خطے میں سخت محنت سے حاصل کردہ پرامن ترقی کے ماحول کا تحفظ کرے گا، اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے گا۔17 اپریل کی شام صدر شی جن پھنگ اور کمبوڈیا کی ملکہ مدر مونیلے نے پنوم پن کے شاہی محل میں ملاقات کی۔شی جن پھنگ نے مونیلے کو کمبوڈیا کے روایتی نئے سال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ملکہ مدر مونیلے چین-کمبوڈیا دوستی کی گواہ اور پروموٹر ہیں، چینی عوام کے لئے خصوصی دوستانہ جذبات رکھتی ہیں، اور چین کے “فرینڈشپ میڈل” سے نوازے جانے کی مستحق ہیں۔ چین آپ کا دوسرا گھر ہے، آپ کسی بھی وقت چین آنے کے لئے خوش آمدید ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہم نصیب معاشرے کی تعمیر شی جن پھنگ نے چین کمبوڈیا کمبوڈیا کے کے لئے
پڑھیں:
چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے موسمیاتی تبدیلی اور منصفانہ منتقلی سے متعلق رہنماؤں کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کیا۔بدھ کے روز
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ جب ہم اعتماد ،یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کریں گے تو ہم رکاوٹوں کو توڑنے اور عالمی آب و ہوا کی حکمرانی اور دنیا کے تمام ترقی پسند مقاصد کی مستحکم اور دور رس ترقی کو فروغ دینے کے قابل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ہمیں کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ دوسرا، ہمیں بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔ تیسرا، ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو سبز اور کم کاربن منتقلی کے لئے مدد فراہم کریں۔ چوتھا، تمام فریقین کو اقتصادی ترقی اور توانائی کی منتقلی کو مربوط کرنے کی بنیاد پر نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹری بیوشنز (این ڈی سیز) کے ایکشن پلان کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے لئے اپنی پوری کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بیلم میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے قبل، چین اپنے 2035 کے این ڈی سی کا اعلان کرے گا، جن میں پوری معیشت کا احاطہ ہو گا اور تمام گرین ہاؤس گیسیں شامل ہوں گی.
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے ۔انہوں نے کہا بین الاقوامی صورتحال میں کوئی بھی تبدیلی آئے ، آب و ہوا کی تبدیلی پر چین کا فعال ردعمل متاثر نہیں ہوگا، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی چین کی کوششیں کمزور نہیں ہوں گی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا عمل بند نہیں ہوگا۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ایک صاف، خوبصورت اور پائیدار دنیا کی تعمیر کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے.