کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)کٹی پہاڑی کے علاقے سے پولیس نے 2 بھائیوں اور ان کے بہنوئی پر مشتمل ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی سمیت تینوں ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، ملزمان قتل ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نارتھ ناظم آباد بلاک Q مین روڈ کٹی پہاڑی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت گرفتار 3 ڈاکووں 25 سالہ محمد عثمان ولد محمد اسحاق، خرم حسین ولد شکیل حسین اور محمد عزیز ولد محمد اسحاق نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں ۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد عثمان اور اور محمد اسحق آپس میں سگے بھائی ہیں ، جب کہ تیسرا گرفتار ملزم خرم حسین دیگر 2 گرفتار ملزمان کا بہنوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ٹنڈوآدم میں قتل کا انکشاف بھی کیا ہے۔

ملزمان کراچی سے رشتے دار کے کہنے پر ایک رشتے دار کو قتل کرنے ٹنڈو آدم گئے تھے۔ملزمان نے ٹنڈو آدم میں قتل کی واردات کے دوران 47 لاکھ کی رقم لوٹی تھی ۔ رقم لوٹنے کے بعد منہ پر تکیہ رکھ کر گولیاں ماریں ۔ملزمان کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کرایے پر گاڑی حاصل کر کے ٹنڈو آدم گئے تھے۔ ملزمان نے لوٹی گئی رقم حیدر آباد میں چھپائی۔ تینوں ملزمان کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملزمان کراچی

پڑھیں:

کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز نے منگھوپیرروڈ کنواری کالونی میں آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب3 ملزمان زید اللہ عرف زیدو،نورزادہ اورحضرت عثمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں۔ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ علاقے کے لوگوں کے نمبرزشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کومہیا کرتے تھے، جس کے بعد وہ اُن نمبرزپربھتہ وصولی کے لیے کال کرتا تھا۔ گرفتارملزمان نےکنواری کالونی میں منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اورلینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتارملزم نورزادہ کا بھائی خان زادہ عرف حنظلہ اورملزم حضرت عثمان کا بھائی عمرخطاب بھی فتنۃ الخوارج کےانتہائی مطلوب کارندے تھے، جو بعد میں مارے گئے تھے۔ گرفتارملزم زید اللہ عرف زیدوتھانہ ایکسائزکورنگی اوراے این ایف کو بھی مطلوب تھا۔گرفتارملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی: بارودی مواد کے مقدمے کے ملزمان کی رہائی کا حکم
  • زمین اور گھر خریدنے و بیچنے والوں سے بھتہ طلب کرنے والے لیاری گینگ کے 3 کارندے گرفتار
  • جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار
  • افغان بستی میں چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
  • کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • کراچی: خواجہ اجمیر نگری سے 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • شکارپور، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کریک ڈائون