آزاد کشمیر کے سینیئر سرکاری حکام کا ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
مظفرآباد/ اسلام آباد:
آزاد جموں و کشمیر کے سینیئر سرکاری حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ایس سی او سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد کا دورہ کیا۔
وفد میں وزیر اعظم کے ایس ڈی جی یونٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن، پلاننگ و ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری، اسسٹنٹ چیف صاحبان، ڈائریکٹر لینڈز اینڈ پلاننگ، یونیورسٹی آف آزاد جموں اینڈ کشمیر کے ڈائریکٹر اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ہیڈ بھی شامل تھے۔
ڈاکٹر اسماء اندرابی نے وفد کی قیادت کی جو وزیر اعظم کی ڈونرز کے لیے خصوصی کوآرڈینیٹر اور ایس ڈی جی یونٹ کی سربراہ ہیں۔
وفد کو اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن کی جانب سے خطے میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہبز کے قیام پر پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ایس سی او کی متاثر کن کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔
اسی طرح، وفد نے اسپیشل ٹیکنالوجی پارک میں کام کرنے والی مختلف آئی ٹی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز سے بھی ملاقات کی۔
مہمانوں نے پارک کی سہولیات، پیشہ ورانہ آپریٹنگ نظام اور نوجوانوں کی جانب سے انجام دی جانے والی اعلیٰ معیار کی خدمات کو بے حد سراہا۔
ایس سی او کی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل کاروباری ماحول کو فروغ دینے کی کوششوں کو خوب پزیرائی ملی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی پارک ایس سی او
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔