اسلام آباد میں گہرے بادل چھا گئے،گرج چمک شروع ،شدید بارش، ژالہ باری کا امکان، شہریوں کو انتباہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں گہرے بادل چھا گئے،گرج چمک شروع ،شدید بارش، ژالہ باری کا امکان، شہریوں کو انتباہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد(سب نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4گھنٹوں میں شدید بارش اور زالہ باری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گہرے بادل چھا گئے ہیں اور گرج چمک بھی شروع ہوگئی ہے۔خیال رہے دو روز قبل بھی اسلام آباد میں اچانک ژالہ باری اور اولے پڑنے سے شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑا تھا اور بڑے پیمانے پر گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔
این ڈی ایم اے کے این ای او سی کی جانب سے پنجاب، اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں ممکنہ موسم کی صورت حال پر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور مختلف علاقوں میں اگلے 12گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، آندھی اور متعد د مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق بالائی پنجاب میں اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، وسطی پنجاب میں فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور آندھی کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش اور طوفانی ہوائیں کمزور درختوں کے گرنے کے باعث بجلی کی بندش اور آندھی اور ژالہ باری کے باعث کمزور عمارتوں، چھتوں، گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
اسی طرح ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کوبھی نقصان کا شدید خطرہ ہوسکتا ہے۔ شمالی علاقہ جارت بشمول دیر، سوات، کوہستان، چترال، مانسہرہ، کرم، خیبر، مہمند، باجوڑ اور وادی نیلم کے ندی نالوں میں 18 سے 20 اپریل کے دوران ممکنہ سیلابی صورت حال کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین خبروں سے باخبر رہیں اور سفرکے آغاز سے قبل سڑکوں کی صورت حال کا جائزہ ضرور لیں اور تیز بارش کے دوران غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ سفر کرنے سے پہلے موسم کی اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ رہنے کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ژالہ باری کا امکان اسلام آباد میں شہریوں کو
پڑھیں:
بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
نوی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں جاری خواتین ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی تاخیر کے بعد نیا ٹاس اور آغاز کا وقت طے کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ اسٹاف نے کور ہٹا دیے ہیں، اور اب میدان کو خشک کرنے کا کام جاری ہے۔
منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اگر کھیل مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 8 منٹ تک شروع ہو گیا اور بغیر رکاوٹ جاری رہا تو نتیجہ آج ہی طے کیا جائے گا۔ بصورتِ دیگر میچ کل، پیر کے روز ریزرو ڈے پر مکمل کیا جائے گا۔
یہ فائنل تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ نہ بھارت اور نہ ہی جنوبی افریقہ نے آج تک کسی خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اس لیے جیسے ہی کھیل کا آغاز ہوگا، کرکٹ دنیا کو ایک نئی چیمپئن ٹیم ملے گی۔
شائقین کی بڑی تعداد اس اہم مقابلے کے منتظر ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ موسم مزید مداخلت نہیں کرے گا تاکہ ورلڈ کپ کا فیصلہ آج ہی ممکن ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں