گورنر سندھ نے نصاب میں بڑی تبدیلی کو ضروری قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نصاب میں بڑی تبدیلی کو ضروری قرار دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ نصاب دورِ جدید کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے۔
گورنر ہاؤس میں پچاس ہزار طالب علم آئی ٹی کے کورسز کر رہے ہیں، انہیں انٹرن شپ بھی کرائیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سروسز دینےوالوں کےلیے ڈگری کی شرط ختم کردی ہے لیکن پاکستان میں آج بھی ضروری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرنے والوں کو NAVTEC سے سرٹیفکیٹ دلوائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان
ہارون اختر خان — فائل فوٹووزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی تیز رفتار ترقی کے لیے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے۔
وزیراعظم کے وژن کے تحت معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہارون اختر خان نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
معاون خصوصی ہارون اخترخان نے کہا کہ وہ ان شااللّٰہ وزیراعظم كی امیدوں پر پورا اترنے كی كوشش كریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس نے بجٹ تجاویز پیش کیں، متعلقہ ادارے بجٹ تجاویز پر فوری کام شروع کریں۔
معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ کاروبار میں آسانی اور سہولتوں کی فراہمی وزارت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور سرمایہ کاری میں اضافہ وزیرِ اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔