کراچی:نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
کراچی میں سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی پیڈسٹرین برج کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عبداللہ کے نام سے کی گئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ابتدائی طور پر سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے پہنچائی جسے بعدازاں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمی 20 سالہ حسن کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جسے پیٹ اور ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں۔
ایس ایچ او خالد عباسی کا کہنا ہے کہ ہلاک و زخمی دونوں ڈاکو ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے سچل تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے اور اس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔تاہم، فائرنگ کا واقعہ کس طرح سے پیش آیا اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ زخمی ڈاکو کا بیان قلمبند کیا جا رہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
---فائل فوٹو
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔