عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریکِ انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کسی اور کے ساتھ ہوتا تو بھاگ جاتا۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانئ پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل
پڑھیں:
قاسم اور سلیمان احتجاج کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے، عمران خان
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اپنے بیٹوں کو احتجاج کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج مقدمات کی سماعت کے موقع پر عمران خان اور ان کے دو وکلاء نے شرکت کی، اس دوران جب عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ’آپ کے بیٹے امریکہ سے واپس جاچکے ہیں اور احتجاجی تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ قریب ہے تو کیا احتجاج میں آپ کے بیٹے شرکت کریں گے؟‘، اس پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ ’کہ نہیں وہ احتجاج کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے‘۔