پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے؛ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی خصوصی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
راولپنڈی:
پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جنگی مہارتوں، فزیکل فٹنس اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی، جہاں شدید موسمی حالات میں اعلیٰ درجے کی حکمت عملی، ہم آہنگی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان آرمی کی 7 ٹیمیں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی 15 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں چین، سعودی عرب، امریکا، ترکی، بحرین، بیلاروس، ازبکستان، مالدیپ، قطر، سری لنکا، نیپال، مراکش جیسے اہم ممالک شامل تھے۔
اس کے علاوہ بنگلا دیش، مصر، جرمنی، تھائی لینڈ، میانمار اور کینیا سے آئے ہوئے فوجی مبصرین نے مشق کا مشاہدہ کیا۔ اختتامی تقریب میں بین الاقوامی مبصرین، دفاعی اتاشی اور عسکری نمائندوں نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار کی بھرپور تعریف کی۔
جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی مشقیں نہ صرف پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دیتی ہیں بلکہ مختلف ممالک کی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کردار، جرات اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اور ان مشقوں سے ہماری افواج کے عزم و ہمت کی جھلک واضح ہوتی ہے۔
آخر میں آرمی چیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکا میں انفرادی و ٹیم ایوارڈز تقسیم کیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان آرمی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :