لاہور:

پولیس نے خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ تلاش کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوکی میو اسپتال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حافظ آباد سے بھائی کے علاج کے لیے آئی خاتون کا نوٹوں سے بھرا بیگ چوری کیا گیا بیگ برآمد کرلیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے نوٹس پر میو اسپتال چوکی نے فوری ایکشن لیا اور اسپتال کے اندر سے ہی مشکوک خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کو کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جس کی تلاشی لینے پر بیگ اور نقد رقم برآمد کر کے خاتون کے حوالے کردی گئی۔

چوری کیے گئے بیگ میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد رقم اور 2 موبائل تھے۔

علاج کے لیے آئی فرحت بی بی نے رقم واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا  جب کہ گرفتار ملزمہ کو مزید تحقیقات و کارروائی کے تھانہ منتقل کر دیا گیا  ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: بغیر لائسنس شیر رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا

— فائل فوٹو

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شیر کو پکڑ کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔

لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

 گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کر کے خاتون اور 2 بچوں کو زخمی کردیا تھا۔ 

اس حوالے سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بنا لائسنس جنگلی جانور رکھنے والوں سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
  • لاہور میں غیر ملکی خاتون کو چھیڑنے والا اوباش نوجوان پکڑا گیا
  • لاہور: غیرملکی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
  • راولپنڈی: گھریلو جھگڑوں کا افسوسناک انجام،27 سالہ خاتون نے خود کو آگ لگالی
  • 20 بچوں کی ہلاکت، مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ پاکپتن گرفتار
  • کراچی میں لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ : ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری
  • مریم نواز کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ، سی او ہیلتھ، ایم ایس کو گرفتار اورڈی سی کوچارج چھوڑنے کاحکم
  • پاکپتن اسپتال میں 20 بچوں کی ہلاکت: وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او گرفتار
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرفتار
  • لاہور: بغیر لائسنس شیر رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا