لاہور(نیوز ڈیسک)عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جن پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت سیشن عدالت لاہور میں ہو رہی ہے، جس دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی ہرجانے کے دعوے پر سماعت کر رہے ہیں جبکہ عمران خان کے وکیل میاں محمد حسین جرح کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے جرح سے پہلے حلف لیا اور کہا کہ جو کہوں گا سچ کہوں، غلط بیانی نہیں کروں گا، یہ درست ہے کہ دوران جرح اس وقت میرا وکیل میرے ساتھ بیٹھا ہے، یہ درست ہے کہ جہاں میں بیٹھا ہوں، وہاں مدعا علیہ کا وکیل نہیں۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ صدر مملکت کو منظوری کیلئے بھجوانے سے پہلے تمام قوانین اور رولز کا کابینہ جائزہ لیتی ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کے دعوے پر خود دستخط کیے۔

ان کا کہنا تھا یاد نہیں کہ دعویٰ دائر کرنے سے پہلے ہتک عزت کاقانون پڑھا تھا کہ نہیں، دعوے کی تصدیق کیلئے اسٹام پیپر میرے وکیل کے ایجنٹ کے ذریعے خریدا گیا، دعوے کی تصدیق کیلئے اوتھ کمشنر خود میرے پاس آیا تھا، اوتھ کمشنر کا نام، تصدیق کا دن اور وقت یاد نہیں لیکن وہ خود ماڈل ٹاؤن آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آج تک میرے آمنے سامنے یہ الزام نہیں لگایا، یہ درست ہے میں نے دعویٰ ڈسٹرکٹ جج کے روبرو دائر کیا ہے، ڈسٹرکٹ کورٹ میں نہیں، دعوے میں میڈیا ادارے، ملازم، افسر کو فریق نہیں بنایا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے تمام الزام 2 ٹی وی چینلز کے پروگرام پر لگائے، مجھے علم نہیں کہ دونوں نیوز چینلز کے یہ ٹی وی پروگرام کس شہر سے نشر ہوئے، دعویٰ دائر کرنے سے پہلے میں نے دونوں چینلز کے پروگرام کے نشر کرنے کے شہروں کی تصدیق نہیں کی۔

عمران خان کے وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کیایہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آج تک آپ کے خلاف خود بیان شائع نہیں کیا، شہباز شریف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلز پر تمام الزامات خود ہی لگائے ہیں، مجھے علم نہیں دونوں چینلز کا مالک یا ملازم بانی پی ٹی آئی نہیں۔

وکیل نے استفسار کیا کیا یہ درست ہے بطور ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کو سماعت کا یا شہادت ریکارڈ کرنے کا اختیار نہیں، جس پر شہباز شریف کے وکیل مصطفیٰ رمدے نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا یہ قانونی نکتہ طے ہو چکا ہے۔

عدالت نے شہباز شریف سے سوال کیا کیا آپ اس نکتے کا جواب دینا چاہتے ہیں؟ جس پر شہباز شریف نے کہا یہ غلط ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کو بطور ڈسٹرکٹ جج دعوےکی سماعت یا شہادت ریکارڈ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا مجھے یاد نہیں، 2017 میں جب الزام لگا تو مسلم لیگ ن کا صدر تھا یا نہیں، یہ درست ہے کہ 2017 میں میرا مسلم لیگ ن سے تعلق تھا، آج بھی ہے، یہ درست ہے کہ جب 2017 میں الزام لگا تو بانی پی ٹی آئی چیئرمین پی ٹی آئی تھے، جب سے بانی پی ٹی آئی نے سیاست شروع کی تب سے مسلم لیگ ن کے حریف رہے ہیں۔

عدالت نے شہباز شریف پر مزید جرح آئندہ سماعت تک ملتوی کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پاناما کیس واپس لینے کے لیے 10 ارب کی پیشکش کا الزام لگایا تھا جس کے خلاف شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

لڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر سےمتعلق انکشافات سامنے آگیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی نے ہرجانے کے دعوے یہ درست ہے کہ عمران خان کے شہباز شریف کے خلاف کے وکیل سے پہلے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟

پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا۔

طلحہ احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ آپ اتنا اچھا کانٹینٹ بنا رہے ہیں آپ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے دوران میرے کام کو سراہتے ہوئے انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ جس قدر معیاری اور مثبت کنٹینٹ پیش کر رہے ہیں، اُس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
محمد طلحہ، کنٹینٹ کریئیٹر۔ pic.twitter.com/wYUM4wt5nW

— چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) July 23, 2025

یاد رہے کہ چند دن قبل طلحہ احمد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں شہباز شریف نے طلحہ احمد کی تخلیقی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کامیابی کی تعریف کی۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل دنیا میں نمایاں کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے انہیں ذاتی طور پر ایک الیکٹرانک ٹیبلیٹ بھی تحفے میں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان حتیٰ کہ بچے بھی آج کے جدید دور میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، اور طلحہ احمد اس حقیقت کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلحہ احمد جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستانی قوم کی لامحدود استعداد کی علامت ہیں۔

واضح رہے طلحہ احمد پاکستان کے مقبول ترین کم عمر ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے کم عمری میں ہی یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی معیاری اور مثبت ویڈیوز کے ذریعے لاکھوں دل جیت لیے۔

ان کا اندازِ گفتگو، سچائی پر مبنی پیغامات، اور بچوں و نوجوانوں کے لیے اصلاحی مواد انہیں دیگر کریئیٹرز سے ممتاز کرتا ہے۔ طلحہ احمد کا مواد صرف تفریحی نہیں بلکہ معلوماتی اور اخلاقی پہلو بھی لیے ہوتا ہے، جو والدین اور اساتذہ کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹک ٹاکر شہباز شریف ملاقات طلحہ احمد کانٹینٹ کریئٹر وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
  • عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • وزیراعظم شہباز شریف نے سول سروسز اسٹریکچر میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کردی
  • وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟
  • چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف